ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیاتی کارروائی سے متعلق واحد ذریعہ معلومات ‘‘انڈیاکلائمیٹ چینج نالج پورٹل ’’کا آغاز


بھارت نےپیشگی -  2020 ماحولیاتی  کارروائی سے منسلک اپنے اہداف کوحاصل کرلیاہے

Posted On: 27 NOV 2020 7:10PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات وماحولیاتی تبدیلی کے وزیرجناب پرکاش جاوڈیکرنے آج ‘‘ انڈیاکلائمیٹ چینج نالج پورٹل ’’ کاآغازکیا۔

ویب پورٹل کے آغاز پراپنی خوشی ظاہرکرتے ہوئے جناب جاوڈیکرنے کہاکہ یہ پورٹل معلومات کا واحد ذریعہ ہوگاجو مختلف وزارتوں کے ذریعہ کئے گئے مختلف ماحولیاتی اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا تاکہ استعمال کرنے والے ان اقدامات کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے فائدہ اٹھاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ROU.jpg

جناب جاوڈیکرنے  ایک ورچوئل پروگرام میں بتایاکہ بھارت نے عملی طورپر اپنے پیشگی 2020ماحولیاتی کارروائی کے اہداف کو حاصل کرلیا ہے اورکہا کہ بھارت تاریخی  اعتبارسے  اگرچہ اخراج کاذمہ دارنہیں ہے لیکن وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارت ماحولیاتی کارروائی کے سلسلے میں دنیا کی قیادت کررہاہے ۔

یہ پورٹل شعبے کے اعتبارسے اپنانے اورتخفیف کے ان اقدامات  کی نشاندہی کرتاہے جو مختلف وزارتوں کے ذریعہ ایک مقام پر تازہ ترین معلومات سمیت ان کے نفاذ کے لئے اٹھائے جارہے ہیں ۔ یہ نالج پورٹل شہریوں کو ان تمام بڑے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گاجسے حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے قومی اورعالمی دونوں سطحوں پر کررہی ہے ۔

نالج پورٹل میں شامل 8اہم اجزاہیں :

  1. بھارت کا ماحولیاتی پروفائل
  2. نیشنل پالیسی فریم ورک
  3. بھارت کے این ڈی سی اہداف
  4. اختیارکرنے سے متعلق اقدامات
  5. تخفیف کرنے سے متعلق اقدامات
  6. دوطرفہ اور کثیرطرفہ باہمی تعاون
  7. عالمی ماحولیاتی مذاکرات
  8. رپورٹیں اوراشاعتیں

ویب پورٹل لنک : https://www.cckpindia.nic.in/

 

***************

م ن ۔ ن ا۔ع آ

U-8067


(Release ID: 1676642) Visitor Counter : 270