قانون اور انصاف کی وزارت

محکمہ انصاف نے صدرجمہوریہ کی قیادت میں آئین کادیپاچہ پڑھ کر یوم آئین منایا


محکمے نے یوم آئین کے موقع پر ایک ویبنار کا بھی  انعقاد کیا

نیائے بندھو ایپ کا آئی او ایس ورژن اوراْ منگ پر اس کی آن بورڈنگ کا ورچوئل وسیلے سے  افتتاح کیا گیا

Posted On: 26 NOV 2020 7:23PM by PIB Delhi

71 ویں یوم آئین کے موقع پر محکمہ انصاف کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے  آئین کا دیپاچہ پڑھنے سے شروع ہوا ، جس کی قیادت راشٹرپتی بھون سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے ذریعہ ہندوستان کے صدر نے کی۔ اس موقع پر ایک بیج تقسیم کیا گیا جس میں  فرائض  پر مہاتما گاندھی کا ایک اقتباس تھا۔ محکمہ انصاف نے اس موقع کے موقع پر ایک کراس ورڈ کوئز مقابلہ بھی کرایا۔

1.jpg

یوم آئین کے موقع پر ایک ویبنار میں دوپہر 12 بجے آئین کا دیپاچہ  پڑھا گیا ، جس کے دوران نیائے بندھو ایپ کا آئی او ایس لانچ کیاگیا، جس کے ساتھ ہی  میتیز کا اْمنگ پلیٹ فارم کا افتتاح کیا گیا۔ ویبنار میں قانون کے شعبے کی ممتاز  ہستیاں جیسے اے زیڈ بی پارٹنرس کے مینجنگ جناب اجے بہل، آگامی فاؤنڈیشن کے  شریک بانی جناب سچین ملہان اور ناسا  کے ممبر سکریٹری جناب اشوک کمار جین کو اہم اسپیکروں کے طور پر محکمہ انصاف کے سکریٹری کے ساتھ مدعو کیاگیا، جو اس پروگرام کے  کلیدی اسپیکر تھے۔

2.jpg

نیائے بندھو آئی او ایس ایپ، پرو- بونو  لیگل سروس ایکٹ ای لانچ کے موقع پر  بات کرتے ہوئے محکمہ انصاف جوائنٹ سکریٹری، جناب نیرج کمار گیاگی نے بھارت میں قانونی میدان میں پرو- بونو کلچر کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس کی نشاندہی کی محکمہ انصاف اس سلسلے میں قابل ذکر ترقی کررہی ہے۔ جیسا کہ پرو- بونو  کلب اسکیم کا لانچ کیا گیا ہے۔انہوں نے اْمنگ پر ایپ کے آغاز کی بھی نشاندہی کی، جس  سے بھارت میں ان ایپس کے ذریعہ لوگوں کی قانونی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

3.jpg

 بحث کی شروعات کرتے ہوئے  ناسا کے ممبر سکریٹری جناب اشوک کمار جین نے موبائل ایپلی کیشن کے لئے محکمہ کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ملک میں انصاف پانے کے لئے قانونی خواندگی کی بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔

اے زیڈ بی پارٹنرس کے مینجنگ  پارٹنر اجے بہل نے قانونی کمپنیوں کو پرو- بونو خدمات جیسے  جغرافیائی قربت کی بنیاد پر کیس کاانتخاب، قانونی کمپنیوں کو کیس کے چناؤ کرنے کی آزادی مہیا کرنے  اور وکیلوں کو پرو- بونو خدمات ( اگر کوئی ہو تو)  کے لئے  حوصلہ افزائی کے تعارف پر بات کی۔ انہوں نے پورے ملک کے لئے  اس پر ایک ماڈل کی شروعات کرنے پر زور دیا۔

آگامی فاؤنڈیشن کے جناب سچین ملہان نے سول سوسائٹی آرگنائزیشن( سی ایس او) کی نمائندگی کرتے ہوئے نظام انصاف میں فراہمی میں پیدا خلاء کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ،اس طرح ملک میں پرو-بونو خدمات کی پیش کش کے لئے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے جو باضابطہ نظام کو متحد کرے گی ، جس میں سی ایس اوز شامل ہوں گے اور دیگر بیچوان (برادری کی تنظیمیں) ، آن بورڈنگ لاء اسکول ، اور فائدہ اٹھانے والوں اور ثالثوں دونوں کو بااختیار بنانے کے لئے نچلی سطح پر قانونی خواندگی کے لئے ان بلٹ جزو ہیں۔

محکمہ انصاف کے سکریٹری جناب برون مترا نے شہریوں پر مرکوز نظام انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے لئے ایک ٹیکنالوجی- خصوصاً ٹیلی لاء اسکیم، جو پسماندہ لوگوں کو نیم قانونی رضا کاروں اور بااختیار وکیلوں سے ویڈیو / ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے جوڑتی ہے۔  اس وقت ، ملک بھر میں 260 اضلاع پر محیط 29،860  عوامی مراکز چلائے جارہے ہیں ، ٹیلی قانون نے 4.43 لاکھ مستحقین کو قانونی مشورے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے مابین بونو خدمات کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لئے محکمہ کے نیا ئے بندھو پروگرام کے بارے میں بات کی  اور بھارت میں پرو- بونو قانون سازی کے لئے مستقبل کے روڈ میپ اور لائحہ عمل کو مرتب کرنے کے لئے ایک ورکشاپ کو مستقل بنیادوں پر ترتیب دینے کی تجویز پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (۔رض م ن  ۔   ا م )

U.NO. 7601



(Release ID: 1676373) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Tamil