نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے کووڈ ۔19 سے نمٹنے اور اس کے بندوبست کے بھارت کی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے طور طریقے جاری کئے

Posted On: 25 NOV 2020 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،25نومبر: نیتی ا ٓیوگ نے آج ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے  ان طور طریقوں کااجرا کیا جن میں بھارت میں کووڈ۔19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  ریاستوں، ضلعوں اور شہروں میں اختیار کئے جانے والے مختلف اقدامات کی تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔

یہ کتابچہ نیتی آیوگ  کے رکن ڈاکٹر وی کے پال، سی ای او  امیتابھ کانت اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر راکیش سروال نے جاری کیا۔

پچھلے سات مہینے میں دنیا کو کووڈ ۔19 کی شکل میں صحت عامہ کے ایک ایسے بحران کاسامنا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے ملک میں کووڈ-19کوپھیلنے سے روکنے میں مرکز حکومت کےساتھ برابر کی شراکت دار ہیں۔

اس کتابچہ کے پیش لفظ میں نیتی آیوگ کے سی ا ی او امیتابھ کانت نے لکھاہے ‘‘عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی طور طریقوں سے سیکھنے کے لئے اگرچہ بہت کچھ ہے لیکن ساتھ ساتھ اس بات کی بھی اہمیت ہے کہ ان طور طریقوں پر نظر ڈالی جائے جن کا تعلق حقائق سے ہے’’۔ ہر ریاست سے اس سلسلے میں نئے سرے سے کام کرنے کی امید کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے طریقے سیکھنے سے عام پریشانیوں کاحل تلاش کرنے میں مددلی جائے۔

طور طریقوں سے متعلق کتابچہ کی تیاری میں نیتی آیوگ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ قائم کرکے ان سے درخواست کی کہ وہ ایسے طور طریقوں سے ا ٓگاہ کریں جن کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کووڈ-19 سےنمٹنے اوران کے بندوبست میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ نیتی آیوگ کے صحت سے متعلق رکھنے کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران کچھ ریاستوں نے اضافی معلومات فراہم کی۔

کتابچہ میں بتائے گئے طور طریقے  چھ زمروں میں رکھے گئے ہیں (i)صحت عامہ  اور کلینکل دیکھ بھال (ii) حکمرانی کے نظام(iii) ڈیجیٹل صحت (iv) مربوط ماڈل (v)مائیگرینٹ مزدوروں اور دیگر کمزور گروپوں کی بہبود (vi)دیگرطور طریقے۔ حکومت ہند کے متعلقہ رہنما خطوط کااختصار جہاں کہیں مناسب ہے مذکورہ بالا زمروں میں شامل کیا گیاہے۔

کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مریضوں کا پتہ لگانے کے لئے جامع طریقی کی تیاری سے لے کر لوگوں کوان کے گھروں پر جانچ اور لازمی صحت خدمات فراہم کرانے کے لئے  موبائل وین کو کام  پر لگانے تک  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے اپنائے گئے طور طریقے شامل ہیں۔بہت سی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے ٹکنالوجی کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا گیا ہے جس کے تحت اسپتالوں اور صحت عملہ کی تربیت کے دوران کھانا اور دوائیں فراہم کرنے کے لئے روبوٹ کااستعمال کیا گیا ہے اوراس کے لئے ورچول وسیلہ کو کا م میں لایا گیا ہے۔ ٹیلی میڈیسن خدمات فراہم کرنے والے ایپس کی تیاری جیسی بہت سی ٹکنالوجیکل اختراعات کے لئے اسٹارٹ اپس پیش پیش رہے ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی کووڈ منیجمنٹ، گھر گھر کھانے کی سپلائی اور ماسک و سنیٹائزر بنانے کے لئے اپنی مدد آپ گروپوں کو لانے لے جانے کے مقصد سے کنٹرول روم قائم کرنے میں ریاستی سرکاروں اور ضلع  انتظامیہ کی مدد کی ہے۔

اس سلسلے میں مکمل دستاویزات کو اس لنک پر دیکھا جاسکتاہے۔

https://niti.gov.in/sites/default/files/2020-11/Report-on-Mitigation-and-Management-of-COVID19.pdf.

 

image002P05N.jpg 111.jpg

 

***************

)م ن ۔ا س۔ف ر)

U-7569


(Release ID: 1675987) Visitor Counter : 114