وزارت دفاع

آرمی چیف نے کوہیما یتیم خانے میں نئی رہائشی سہولت کا آغاز کیا

Posted On: 25 NOV 2020 6:27PM by PIB Delhi

25 نومبر 2020: شمال مشرق کے تین روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے 25 نومبر 2020 کو کوہیما میں کوہیما یتیم خانہ اور بے سہاروں کے گھر (کے او ڈی ایچ) میں ایک  نئی رہائشی سہولت کا آغاز کیا۔ اس کا نظم و ضبط آسام رائفلز کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔ آسام رائفلز اس علاقے میں کے او ڈی ایچ اور کئی دیگر یتیم خانوں کے کام کاج کے لئے حمایت میں اضافہ کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔

آسام رائفلز نے اس سہولت کی تعمیر کی ہے، جو فی الحال 26 لڑکیوں سمیت 95 بچوں کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتی ہے۔ان بچوں کو نہ صرف پیار محبت اور دیکھ بھال ملتی ہے، بلکہ مقامی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم بھی دلائی جاتی ہے۔ ان برسوں میں، آسام رائفلز نےمختلف شہری عملی پروجیکٹوں کے توسط سے ایسی متعدد سماجی تنظیموں کو اپنی حمایت دی ہے۔ اس سے قبل، دو بیت الخلاء بلاک اور دو کمپیوٹر اور ایک ٹیلی ویژن کی تجاویز کے لئے تقریباً 4.5 لاکھ روپئے کے بقدر کے سازو سامان  یتیم خانے کو فراہم کرائے گئے۔ وبائی مرض کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپریل اور جون 2020 میں بنیادی راشن کی کچھ مقدار بھی فراہم کی گئی تھی۔ ایک طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جہاں سبھی بچوں کی صحتی اور صفائی ستھرائی سے متعلق بنیادی جانچ ہوئی، جو ان کی صحت مند نشوونما کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔

کوہیما شہر سے تقریباً 8 کلو میٹر کی دور پر قومی شاہراہ 29 پر ’کوہیما یتیم خانہ اور بے سہاروں کا گھر‘ قائم ہے۔ اس نے کئی برسوں کے دوران متعدد یتیم بچوں کو خدمات اور سہارا دیا ہے۔ اس یتیم خانے کی 1973 میں شروعات ہوئی تھی، جسے ایک بہت ہی رحم دل مقامی خاتون محترمہ جیپورو انگامی نے قائم کیا تھا، جنہیں مقامی لوگ پیار سے مدر ٹیریسا کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ یتیم خانہ اب ان کی بیٹی محترمہ نیبانو انگامی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران ، یہ یتیم خانہ ضرورت مند یتیموں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد، مخیر حضرات کے ذریعہ دی جانے والی امداد، کرنل (ریٹائرڈ) کرسٹوفر ریگو اور مسلح افواج کی رہنمائی والے سن برڈ ٹرسٹ جیسی غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے آگے کام کر رہا ہے۔

ایک نئے گھر اور درکار تعلیمی اور کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ان کی زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں بااختیار بنانے میں دور رس اثرات مرتب کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9H1.jpg

 

م ن۔ا ب ن

U-7555



(Release ID: 1675984) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Tamil