ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی پر قائم گہرا دباؤ تیز ہو کر سمندری طوفان ’’نیوار‘‘ میں بدل گیا ہے- (تمل ناڈو اور پانڈچیری کے ساحلوں کے لئے سمندری طوفان کا الرٹ- اسفر پیغام)

توقع ہے کہ یہ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور 25 نومبر 2020 کی شام میں کرائیکل اور مملاپورم کے درمیان پانڈیچری کے ساحلوں کو ایک شدید سمندری طوفان کی شکل میں پار کرے گا جس میں شدید 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں شامل ہوں گی، جو بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں

توقع ہے کہ تمل ناڈو اور پانڈچیری میں ( پڈو کوٹئی، تنجاور، تروورور، کرائیکل ، ناگاپٹنم، کڈالور، اریالور اور پربالو اضلاع میں 24 تاریخ کے دوران اور کڈالور، کلّاکرچی، پوڈوچیری، ولّوپورم، تروونّاملائی، چینگل پٹو سے اریالور، ارم بلور اور کرائیکل اضلاع میں 25 کے دوران) اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما پر (نیلور اور چتوڑ اضلاع) 25 اور 26 جبکہ تلنگانہ پر 26 نومبر 2020 کو کہیں کہیں مقامات پر بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے
تمل ناڈو اور پونڈیچری پر، توقع ہے ، کہ کہیں کہیں پر بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے

جنوب مغربی اور متصل مغرب- وسطی نیز جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ نیز تمل ناڈو اور پانڈیچری سے دور کے علاوہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی میں سمندر کی صورت حال خراب سے خراب تر

جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں سمندر کی صورت حال تند ہے، جب کہ تمل ناڈو سے دور اور اس کے ساتھ ساتھ، پڈو چیری، جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی میں سمندر کی صورت حال سخت ہے ، یہ 24 تاریخ کی رات سے جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں بہت زیادہ شدت اختیار کرلے گا

تقریبا ایک میٹر اونچی سمندری سرکش لہریں ، توقع ہے کہ تمل ناڈو اور پانڈچیری کے شمالی ساحلی اضلاع کے نشیبی علاقوں اثر انداز ہوں گی
ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ جنوب مغربی اور متصلہ مغربی –وسطی اور جنوب- مشرقی بنگال کی کھاڑی ، خلیج منار اور اس کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو، پڈو چیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں
خلیج ایدن اور متصلہ صومالیہ پر قائم گہرا دباؤ کم ہوکر دباؤ ہوگیا ہے

Posted On: 24 NOV 2020 9:56AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍نومبر، سمندری طوفان کی وارننگ ڈیویژن، موسمیات کی پیش گوئی کے قومی مرکز ، ہندوستان کے نئی دہلی میں موسمیاتی مراکز  (آئی ایم ڈی) کے سمندری طوفان کی وارننگ کی ڈویژن ، کے مطابق  : (صبح ساڑھے  آٹھ  بجے) ۔

جنوب مغربی اور  متصلہ  جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی کے اوپر دباؤ گزشتہ 6 گھنٹے میں5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب  بڑھ گیا ہے اور تیز  ہوکر  سمندری طوفان  ’’نیواڑ‘‘ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور  یہ  چنئی  کے جنوب مغرب میں  450 کلو میٹر  اور   مغرب جنوب میں پانڈچیری  اور چنئی سے  جنوب مشرق میں  قائم ہے۔ توقع ہے کہ  اگلے 24 گھنٹوں میں یہ تیز ہوکر سمندری طوفان میں بدل سکتا ہے۔ اس بات کی  بھی زیادہ توقع ہے کہ یہ شمال مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور 25 نومبر 2020  کو  سہ پہر میں  شدید  طوفان کی شکل میں کرائیکل اور  مملاپورم کے درمیان تمل ناڈو اور  پانڈیچری  کے ساحلوں کو  پار کرلے گا۔ اس میں 100 سے 110  کلو میٹر  فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں شامل ہوں گی، جو بڑھ کر 120  کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔

پیش گوئی کے اعداد وشمار اور  اس کی رفتار میں تیزی کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

 

تاریخ/ وقت

(بھارت کا معیاری ٹائم)

پوزیشن

(لیٹی چیوڈ 0N/ لانگی چیوڈ 0E)

زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار

(کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفان سے پڑنے والے خلل کا زمرہ

24.11.20/0530

83.0/10.0

65-75 سے بڑھ کر 85 تک

 سمندری طوفان

24.11.20/1130

82.7/10.1

75-85 سے بڑھ کر 95 تک

سمندری طوفان

24.11.20/1730

82.4/10.2

85-95 سے بڑھ کر 105 تک

سمندری طوفان

24.11.20/2330

81.9/10.4

90 -100 سے  110 تک

 شدید سمندری طوفان

25.11.20/0530

81.2/10.9

100-110 سے بڑھ کر  120 تک

 شدید سمندری طوفان

25.11.20/1730

80.0/11.7

100-110 سے بڑھ کر  120 تک

 شدید  سمندری طوفان

26.11.20/0530

79.0/12.5

80-90 سے بڑھ کر  100تک

سمندری طوفان

26.11.20/1730

77.8/13.5

50-60 سے بڑھ کر   70تک

گہرا دباؤ

27.11.20/0530

76.9/14.3

30-40 سے بڑھ کر 50 تک

دباؤ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تمل ناڈو ، پانڈیچری اور کرائیکل میں  24 سے 26 نومبر  کے دوران  اور  25 سے 26 نومبر  2020 کے دوران  جنوب  ساحلی آندھرا پردیش ، رائل سیما  اور  تلنگانہ  پر  بڑے پیمانے پر بارش  اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہونے  کا امکان ہے۔ 24 اور 25 نومبر  کے دوران  تمل ناڈو اور پانڈیچری اور  جنوبی  ساحلی آندھرا پردیش  اور رائل سیما میں 25 سے 26 کے دوران  اور  27 نومبر 2020 کو  تلنگانہ  پر  کہیں کہیں  بہت زیادہ شدید بارش  ہونے کا امکان ہے۔تمل ناڈو اور پانڈیچری ( پڈو کوٹئی، تنجاور،  تروورور، کرائیکل ، ناگاپٹنم، کڈالور، اریالور اور  پربالو اضلاع میں 24  تاریخ کے دوران اور  کڈالور، کلّاکرچی، پوڈوچیری، ولّوپورم، تروونّاملائی، چینگل پٹو سے  اریالور، ارم بلور اور  کرائیکل اضلاع میں 25 کے دوران) اور جنوب ساحلی آندھرا پردیش  اور  رائل سیما  (نیلور اور  چتوڑ اضلاع)  میں 25 اور 26  کو جب کہ  تلنگانہ میں 26 نومبر  2020 کو کسی کسی مقام پر شدید  اور بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

ذیلی- ڈیویژن

24 نومبر 2020*

25 نومبر 2020*

26 نومبر 2020 *

27 نومبر 2020 *

ساحلی آندھرا پردیش

چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

تمل  ناڈو ، پانڈیچری اور کرائیکل

چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

بہت سے مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ شمالی تمل ناڈو میں کسی کسی جگہ پر شدید بارش

چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش

جنوبی اندرون کرناٹک

کہیں کہیں بارش

چند مقامات پر بارش

چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش

چند مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بھاری بارش

رائل سیما

کہیں کہیں بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

تلنگا نہ

کہیں کہیں بارش

بہت سے مقامات پر بارش اور  کچھ مقامات پر بھاری بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

زیادہ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری اور کہیں انتہائی شدید بارش

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2- ہوا کی وارننگ:

  • جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی میں 65-70  کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 85 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ ان میں مزید شدت ہوکر یہ 100 سے 110 کلو میٹر  کی رفتار پکڑتے ہوئے بڑھ کر 120 کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے 25 نومبر کی صبح سے جنوب مغربی  کی  بنگال کی کھاڑی  میں 18 گھنٹے کے لئے چل سکتی ہیں۔
  • 30 سے 40 کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے  چلنے والی ہوائیں تمل ناڈو سے دور اور اس کے ساتھ تھ، پڈوچیری اور  متصلہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل نیز  خلیج منار میں بڑھ کر 50  کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس کی رفتار میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہ  100  سے 110 کلو میٹر کی  رفتار پکڑ لے گی، جو کہ شمال تمل ناڈو اور پڈوچیری   ( ناگاپٹنم، کرائیکل، مائیلا دھوتورائی،  کڈا لور، پڈوچیری، ولّوپورم اور چینگل پٹو اضلاع) میں بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ تروورور ، کانچی پورم، چنئی ، تری ولور اضلاع میں توقع ہے کہ ہوا کی رفتار 80 سے 90  کلو میٹر رہے  گی جو 25 نومبر 2020  کی  صبح کے بعد سے  رات  کے دوران  بڑھ کر 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
  • متصلہ مغربی –وسطی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ  نیز  جنوبی آندھرا پردیش  سے دور  (نیلور اور چتوڑ اضلاع) ، خلیج منار اور اس کے ساتھ ساتھ اور تمل ناڈو کے جنوبی ساحلی اضلاع  کے دور کے علاقے میں 25 نومبر 2020  کی صبح کے بعد سے رات تک کی مدت کے دوران  65 سے 75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  ہوا  چل سکتی ہے جس کی رفتار میں اضافہ ہوکر  یہ 85 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

3- سمندر کی  صورت حال:

  • جنوب مغربی اور متصلہ  مغربی  - وسطی  نیز  جنوب مغربی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ اور تمل ناڈو اور پانڈیچری سے دور  نیز  جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور منار کی کھاڑی کے اوپر  ، خراب سے خراب تر ہے۔ یہ  جنوب مغربی اور متصلہ  مغربی – وسطی  بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ  تمل ناڈو سے دور ، پانڈیچری کے ساحل پر  بتدریج بڑھ جائے گا اور جنوبی آندھرا پردیش کے  ساحل اور خلیج منار  میں بھی  24  تاریخ کو  بہت زیادہ خطرناک صورت حال اختیار کرلے گا۔
  •  25 نومبر  2020  کو جنوب مغربی اور متصلہ  مغرب وسطی بنگال کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ نیز  شمالی تمل ناڈو ، پانڈیچری کے ساحلوں پر  سمندر میں ا  س کی  شدت بہت  زیادہ رہے گی، جب کہ  شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں اور خلیج منار  میں  بھی  اس کی شدت  اور زیادہ رہے گی۔

4- طوفان کی شدت کی وارننگ:

  • تقریبا ایک میٹر اونچائی والی تیز سمندری لہریں، توقع ہے کہ لہروں والے علاقے کے قریبی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

5-  تمل ناڈو  اور پانڈچیری نیز  آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں متوقع نقصان کا اندازہ اور  مجوزہ اقدام:

  • کچے مکانوں نیز چھونپڑیوں کو بڑا نقصان پہنچے گا، اس میں توقع ہے کہ بنا فکس کی ہوئی  میٹل کی شیٹس اڑ سکتی ہے۔
  • بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • کچی سڑکوں کو زیادہ نقصان اور  پکی سڑکوں کو کچھ کم نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اخراجی راستوں میں سیلاب۔
  • پیڑوں کی شاخیں ٹوٹ کر گرنے اور پھیلے ہوئے پیڑ جڑ سے اکھڑنے کا اندیشہ ہے۔  کیلے اور پپیتے کے درختوں، باغبانی اور فصلوں اور  باغوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔  درختوں سے ٹوٹ کر سوکھی ہوئی شاخیں  گر سکتی ہیں۔
  • ساحلی فصلوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔
  • کناروں  اور  نمک کی کھاڑیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

6-  ماہی گیروں کے لئے وارننگ اور مجوزہ اقدام:

  • ماہی گیری کی کارروائیوں کا مکمل طو رپر تعطل۔
  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جنوب مغربی اور متصلہ  مغربی – وسطی اور  جنوب مشرقی بنگال کی کھاڑی ، منار کی کھاڑی اور اس کے ساتھ ساتھ اور تمل ناڈو ، پانڈیچری سے دور  اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر  24 -25 نومبر کے دوران  ماہی گیری کے لئے سمندر میں نہ جائیں۔
  • سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی مشوری دیا گیا ہے کہ وہ  ساحلوں کو واپس لوٹ جائیں اور  مذکورہ بالا علاقے میں نہ جائیں۔
  • ساحلی جھونپڑ پٹیوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی ضرورت۔ متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں کے اندر ہی رہیں، موٹر کشتیوں میں آمد ورفت غیر محفوظ۔

2-   خلیج ایدن اور متصلہ صومالیہ میں گہرا دباؤ کمزور ہو کر گہرا رہ گیا ہے۔

خلیج ایدن اور  متصلہ صومالیہ پر قائم شدید سمندری طوفان پچھلے 6 گھنٹوں کے دوران تقریبا 9کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ  کمزور پڑ  کر  دباؤ بن گیا ہےاور  24 نومبر  2020 کو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق  صبح  ساڑھے پانچ بجے یہ   11.6 این لٹی چیوڈ  اور 47.0ای  لانگی چیوڈ  کے نزدیک   خلیج  ایدن  اور متصلہ  صومالیہ کے اوپر  مرکوز ہے، جو کہ راس بینہ (صومالیہ کے) کےجنوب – مغرب، شمال مغرب میں 400 کلو میٹر کی دوری پر قائم ہے۔  توقع ہے کہ  یہ مغربی جنوب – جنوب  مغرب کی جانب بڑھ  جائے گا اور آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران کمزور ہوکر  کم دباؤ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

 

1-  ہوا کی وارننگ:

 آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ، ایدن کی گھاٹی  کے ساتھ اور  صومالیہ کے ساحل پر 40 سے 50  کلو میٹر  فی گھنٹے کی رفتار سے  بڑھ کر 60  کلو میٹر فی گھنٹے  تک پہنچ سکتی ہیں اور  بعد میں  ان کی رفتار میں  کمی ہوجائے گی۔

2- سمندر کی صورت حال

 ایدن کی کھاڑی اور جنوبی مغربی بحرہ عرب کے ساتھ نیز  شمالی صومالیہ کے ساحل سے دور توقع ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری کی صورت حال، شدید  سے بہت زیادہ شدید رہے گی اور  اس  کے بعد بہتری آئے گی۔

3- ماہی گیروں کے لئے وراننگ:

 مالی گیروں کی صلاح دی گئی ہے کہ وہ آئندہ 12  گھنٹوں کے دوران ایدن کی کھاڑی اور  جنوب مغربی بحرہ عرب کے ساتھ اور  شمال صومالیہ کے ساحل سے  دور  سمندر میں  ماہی گیری کے لئے نہ جائیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا ع- ق ر)

U-7499


(Release ID: 1675310) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil