جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت عالمی ٹوائلٹ ڈے منارہی ہے۔ مرکزی وزیر نے سووچھتامہم کے تحت  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20ضلعوں کو سووچھتا ایوارڈ سے نوازا  اور نو سرپنچوں کے ساتھ سرپنچ سمواد کا بھی انعقاد کیا


وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سووچھ بھارت مشن نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرکے  پانچ سال کے اندر،  کھلے میں رفع حاجت  کرنےسے نجات پانے میں سنگ میل حاصل کر کے ملک کی تصویر بدل دی ہے: جناب شیکھاوت

Posted On: 19 NOV 2020 5:28PM by PIB Delhi

image001YHDF.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت اور جل شکتی کے وزیر مملکت ، جناب رتن لال کٹاریا  نےآج عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر ،او ڈی ایف  کی پائیداری اور او ڈی ایف پلس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے تیئں اہم خدمات  کے لئےنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 اضلاع کوسووچھتا ایوارڈ 2020 سے نوازا ۔ یہ اعزاز جل شکتی کی وزارت کے  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے زیر اہتمام منعقد ایک ورچوول تقریب میں دیئے گئے۔ اس دوران سووچھ بھارت مشن  گرامین کے مرکز، ریاست اورضلع سطح کےسووچھ بھارت مشن گرامین کے افسران نے آن لائن اس میں حصہ لیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سووچھ بھارت مشن گرامین نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی  اور قیادت میں سووچھتا کے لئے ایک عوامی تحریک اختیار کر کے  گرامین بھارت کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی اپیل پر کھلے میں رفع حاجت کرنے سےچھٹکارا (او ڈی ایف)، گرمین بھارت کا ہدف پانچ سال کی مدت میں مشن موڈ میں حاصل کیا ہے۔ اس غیر معمولی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے سووچھ بھارت مشن (گرامین)، کے دوسرے مرحلے کو جاری  سال کے شروع میں لانچ کیا گیا تھا، جو او ڈی ایف پائیداری  و ٹھوس اور سیالی فضلہ  (ایس ایل ڈبلیو ایم)کو ٹھکانے لگانے  پر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد گاوؤں میں وسیع  پیمانے پر صفائی ستھرائی لانا ہے۔ انہوں نے دیہی برادری کے اراکین، بالخصوص کمزور اور حاشیئے پر موجود برادریوں کے لئے سماجی، اقتصادی اور صحت خدمات کے لئے محفوظ صفائی ستھرائی سہولیات تک رسائی  کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ آج کا یہ ایوارڈ عوامی تحریک میں تیزی لانے کیلئے برادری کے اراکین کے ذریعے انجام دیئے گئے خدمات کے تئیں اعزاز ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے سووچھ بھارت مشن سے وابستہ اُن تمام کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے 2014 میں شروع ہونے والی اس اہم مہم میں اپنا خصوصی تعاون دیا اورعادات میں تبدیلی کے دنیا کے اس سب سے بڑے پروگرام کو یادگار بنایا ہے۔ انہوں نے ایوارڈز حاصل کرنے والے سبھی لوگوں کو اپنے گاؤں  میں صفائی ستھرائی اور مشن کے دوسرے مرحلے میں یکساں جذبے کے ساتھ ساتھ کام جاری رکھنے کی اپیل کی، جو اوڈی ایف پلس کے ہدف پر مرکوز ہے۔

جل شکتی وزارت میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق محکمے کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے سبھی ریاستوں کی سووچھ بھارت مشن (گرامین)، ٹیموں کو سووچھ بھارت مشن (گرامین)، کے پہلے مرحلے میں اہم خدمات کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت الخلا کے استعمال اور بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی قائم رکھنے کے لئے دوسرے مرحلے کے تحت مشن موڈ میں تما گاوؤں کے لئے او ڈی ایف پلس کا معیار حاصل کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے وعدہ کیا کہ فیز -1 کی کامیابی کو  برقرار رکھنے کے چیلنج پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے۔ مرکزی وزیر نے او ڈی ایف پلس گرام پنچایتوں کے نو سرپنچوں کے ساتھ  ورچوولی تبادلہ خیال کیا، جس میں سرپنچوں نے اپنی کلیدی سرگرمیوں کو ساجھا کیا۔ ان میں ایس ایل ڈبلیو ایم، لوگوں کی شراکت داری اور او ڈی ایف کی پائیداری شامل ہیں۔ سرپنچوں نے آن لائن میڈیا کے ذریعے سب کے ساتھ اپنی کامیابیوں کی جلا بخشنے والی کہانیوں کو ساجھا کیا۔ اس موقع پراو ڈی ایف پلس فلم سے متعلق ایک مختصر فلم کی اسکریننگ بھی کی گئ (سووچھ کے پانچ منتر)، جو ایک اختراعی شکل میں او ڈی ایف پلس کے کلیدی عناصر کی نمائش کرتی ہے۔

2-image002XQ6V.jpg

جن 20 اضلاع کو ایوارڈ تفویض کئے گئے ہیں، ان میں مغربی گوداؤری اور مشرقی گوداؤری (آندھر پردیش)، سیانگ (اروناچل پردیش)، کنکر اور بمیترا(چھتیس گڑھ)،وڈودرا اور راج کوٹ (گجرات)، بھیوانہ اور ریواڑی (ہریانہ)، ارونا کولم اور وائناڈ (کیرالہ)، کولہا پور اور ناسک ( مہاراشٹر) کولاسِب اور سرچھپ (میزورم)، موگااور فتح گڑھ صاحب (پنجاب)، سدی پیٹ اور پڈاپلی (تلنگانہ)، کوچ بیہار(مغربی بنگال)شامل ہیں۔

***

( م ن ۔ ا ع ۔  ک ا(

U. No. 7500



(Release ID: 1675267) Visitor Counter : 124