وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹیڈی ، شملہ کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلبا سے ورچوئلی خطاب کیا
Posted On:
21 NOV 2020 7:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21نومبر 2020/مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ہندستانی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹیڈی ، شملہ کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلبا سے ورچوئلی طور پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ممتاز مصنف ڈاکٹر یوگیندر ناتھ شرما ’ارن‘ پروفیسر کپِل کپور، چیئر پرسن، گورنننت باڈی ، آئی آئی اے ایس، پروفیسر چمن لا ل گپتا، وائس چیرمین گورننت باڈی باڈی آئی آئی اے ایس۔ پروفیسر پرنجپئی، ڈائریکٹر آئی آئی اے ایس ، شملہ، اور دیگراعلی عہدیدار بھی موجودتھے،
اس موقع پر ، انسٹی ٹیوٹ کے ہندی رسالے ہمانجلی کے 21ویں شمارے کا آغاز ڈاکٹریوگیندر ناتھ شرما، ارن‘ پروفیسر پرانجل اور میگیزین کے ادارتی بورڈ ممبران نے کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ریٹائرڈ ملازم جناب ہری کپور اورایم ٹی ایس جناب ڈلی رام کو انسٹیٹیوٹ میں خدمات کے لئے روایتی ہماچل کی شال ٹوپی سے نوازا گیا۔
یوم تاسیس کے موقع پر نئی تعلیم پالیسی 2020 پر اپنا لیکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر یوگیندر ناتھ ارن نے کہاکہ 34 سال کے طویل عرصے کے انتظار کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نظریاتی قیادت کے تحت اور وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر تعلیم جناب پوکھریال نے آئی آئی اے ایس کی پوری ٹیم کو 55ویں یوم تاسیس کے ورچوئل جشن کے لئے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی اے ایس انسٹی ٹیوٹ ہندستا ن کا قابل فخر تاج ہے۔ انہوں نے ’نئی تعلیمی پالیسی 2020کو نافذکرکے ہندستان کو وشوگرو بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے طلبا سے مطالبہ کیا کہ وہ خود انحصار ہندستان میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی ہمیں خود انحصار زندگی کے حصول مدد فراہم کرے گی۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آئی اے ایس تحقیق کے ذریعہ اعلی سطح پر نئی تعلیمی پالیس اپنائے گا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اس کی تمام پالیسی ادارے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
یوم تاسیس کے موقع پر ’نئی تعلیمی پالیسی 2020‘، پر اپنا لیکچر دیتے ہوئے ڈاکٹریوگیندر ناتھ ارن ، نے کہا کہ ہندستان نے 34 سال کے طویل انتظار کے بعد وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بصیرتی قیادت اور وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک کے تحت اپنی نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) حاصل کی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ این ای پی میں مرکزی توجہ ، مقامی اور علاقائی زبانوں کے ذریعہ ، مذہب، فن کو فروغ دینا ہے،۔ این ای پی 2020صحیح معنوں میں پہلی قومی تعلیمی پالیسی ہے جس کا مقصد کھوئے ہوئے عظیم ہندستانی تعلیمی نظام اور علمی نظام (وید، قرآن، آیورید) کی بحالی کا یااسے پناتے ہوئے ہندستان کو عظیم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی نظام میں تبدیلی لائے گی اور ہندستان کو نئی اونچائی تک پہنچنے میں مدد کرے گی۔
پروفیسر چمن لاک گپتا نے وزیرتعلیم کا شکریہ ادا کیا اور انسٹی ٹیوٹ کو نیک خواہشات پیش کیں۔ ڈاکٹر مینو اگروال ،آر ایم او، آئی آئی اے ایس نے شکریہ ادا کیا اور حاضرین اور وزیر تعلیم اور دیگر افر اد کے ساتھ وزیر تعلیم کا تہہ دل سے اظہار تشکر کیا۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7454
(Release ID: 1674954)
Visitor Counter : 115