بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ ( آر آر وی ایل ) ، ریلائنس ریٹیل اینڈ فیشن لائف اسٹائل لمیٹیڈ ( آر آر وی ایل ڈبلیو او ایس ) کے ذریعے فیوچر گروپ کی خردہ اور تھوک لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کی خریداری کو منظوری دی
Posted On:
20 NOV 2020 6:49PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 21 نومبر /کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) نے ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ ( آر آر وی ایل ) ، ریلائنس ریٹیل اینڈ فیشن لائف اسٹائل لمیٹیڈ ( آر آر وی ایل ڈبلیو او ایس ) کے ذریعے فیوچر گروپ کی خردہ اور تھوک لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کی خریداری کو آج کمپٹیشن ایکٹ – 2002 کی دفعہ 31 ( 1 ) کے تحت منظوری دے دی ہے ۔
فیوچر گروپ کی مندرجہ ذیل اکائیاں فیوچر انٹر پرائزز لمیٹیڈ ( ایف ای ایل ) میں ضم ہو جائیں گی :
فیوچر کنزیومر لمیٹیڈ ( ایف سی ایل ) ؛
فیوچر لائف اسٹائل فیشنس لمیٹیڈ ( ایف ایل ایف ایل ) ؛
فیوچر ریٹیل لمیٹیڈ ( ایف آر ایل ) ؛
فیوچر مارکیٹ نیٹ ورکس لمیٹیڈ ( ایف ایم این ایل ) ؛
فیوچر سپلائی چین سولیوشنس لمیٹیڈ ( ایف ایس سی ایس ایل ) ؛ اور
فیوچر بازار انڈیا لمیٹیڈ ( ایف آئی ایل ) اور اس کی ذیلی کمپنیاں ۔
( اب کے بعد ان سب کو ٹرانسفرر کمپنیز کہا جائے گا )
ٹرانسفرر کمپنیاں کئی درج فہرست اور غیر درج فہرست کمپنیوں پر مشتمل ہیں ، جو بنیادی طور پر تھوک ، خردہ ، لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کے کاروبار میں مصروف ہیں ۔ یہ کاروبار پورے بھارت میں جاری ہیں اور مختلف زمروں ، جیسے خوراک ، گروسری ، ملبوسات ، پاپوش اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
ٹرانسفرر کمپنیوں کی تنظیمِ نو کے بعد آر آر وی ایل اور آر آر وی ایل ڈبلیو او ایس ، ایف ای ایل کی خردہ ، تھوک کمپنیوں اور لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ کمپنیوں کو خرید لیں گی ۔
آر آر وی ایل ، جو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی ذیلی کمپنی ہے ، غیر فہرست والی کمپنی ہے ۔ آر آر وی ایل خردہ سپلائی چین مینجمنٹ کے کاروبار سے منسلک ہے ۔ ریلائنس ریٹیل لمیٹیڈ ، جو آر آر وی ایل کی ذیلی کمپنی ہے ، پورے بھارت میں مختلف زمروں جیسے خوراک ، گروسری ، صارفین کے الیکٹرانک آلات ، ملبوسات ، پاپوش اور دیگر اشیاء کی خردہ فروشی کے کام میں مصروف ہے ۔
آر آر وی ایل ڈبلیو او ایس ، جو آر آر وی ایل کی ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے ، نے حال ہی میں مجوزہ اشتراک سے آر آر وی ایل ڈبلیو او ایس کو مختلف کاروبار منتقل کئے ہیں ۔
کمیشن کے حکم کی تفصیلات بعد میں آئیں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7418
(Release ID: 1674697)