محنت اور روزگار کی وزارت

اخبار میں شائع گمراہ کن آرٹیکل پر ای پی ایف او کی وضاحت

Posted On: 19 NOV 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 /نومبر 2020  ۔   لیبر   اور روزگار کی وزارت کے تحت ایک آئینی تنظیم ایمپلائ پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کہا ہے کہ 18.11.2020  میڈیا کے ایک شعبے میں‘‘ ای پی ایف او ، فرمس ڈاؤن ان اکتوبر’’ کے موضوع کے ساتھ ایک مضمون شائع کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ای پی ایف او نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل میں دی گئی معلومات غلط  اور بے بنیاد ہے۔ شائع کئے گئے آرٹیکل  میں دعوی کیا گیا ہے کہ ای پی ایف او کے ساتھ تعاون کرنے والے اداروں کی تعداد میں ستمبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر  میں30 ہزار 800 کی کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ ہی پچھلے مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں تعاون کرنے والے اراکین کی تعداد میں 1.8 لاکھ کی کمی درج کی گئی۔ ای پی  ایف او نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعاون کرنے و الے  اراکین  اور اداروں کے سلسلے میں شائع ڈیٹا، تنخواہ کی بنیاد پر کسی بھی مہینے کے لئے ای پی  ایف او کے سرکاری اعداد وشمار کے ساتھ مل نہیں کھاتا ہے ۔ ای پی ایف او  نے کہا  کہ شائع ڈیٹا  ای پی ایف او کے اعداد وشمار پر مبنی نہیں ہے اور غلط ہے۔

تعاون کرنے والے اراکین اور اداروں کے سلسلے میں ای اپی ایف او  کا سرکاری ڈیٹا ہر مہینے کی 20 تاریخ کو پےرول ڈیٹا کے طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ کسی بھی تنخواہ والے مہینے کے لئے پےرول ڈیٹا ای سی آر داخل کرنے کی طے تاریخ سے ایک مہینے کے بعد لیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ستمبر 2020( طے تاریخ 15 تاریخ 2020) کا ڈیٹا صرف 15.12.2020 کو لیاجائے گا۔ آخر پیرول ڈیٹا 20.10.2020 کو شائع کیا گیا تھا جو ظاہر کرتا ہے کہ اپریل اور مئی 2020 کو چھوڑ کر اگست 2020 تک کل پےرول کے جوڑ میں مسلسل اضافے  کا رجحان رہا ہے۔ ستمبر مہینے کے لئے ای پی ایف او کا پے رول ڈیٹا 20.11.2020 کو شائع کیا جائے گا۔

5.jpg

ای پی ایف او میں، اراکین اور حصے دار اداروں کے تعاون کے سلسلے میں ڈیٹا کسی خاص تنخواہ کے ماہ کے لئے اداروں کے ذریعہ داخل کئے گئے الیکٹرانک چالان اینڈ ریٹرن (ای سی آر) سے لیا جاتا ہے۔ اسی سی آر داخل کرنے کی طے تاریخ اگلے مہینے کی 15 تاریخ کو ہوتی ہے، لیکن ایمپلائر تاخیر کی مدت کے لئے  سود کے ساتھ ادائیگی کرسکتا ہے۔

ای پی ایف او نے کہا‘‘ اس لچیلے پن کی وجہ سے طے تاریخ کے بعد بھی ای سی آر درج کرنے میں اہل ہونے کے لئے ، ای پی  ایف او کے تعاون کرنے والے رکن اور ادارے کے ڈیٹا کسی بھی تنخواہ کے ماہ کے لئے  جوڑے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اکتوبر 2020 کے لئے تعاون کرنے والے اراکین اور اداروں کی 16.11.2020 کو گنتی کرنا پوری طرح سے غلط ہے۔ ای پی ایف او   نے مزید  کہا کہ ڈیٹا کی متحرک فطرت پر غور کئے بغیر نہ معلوم ذرائع سے حاصل ادھورے ڈیٹا کو شائع کرنا بے حد قابل اعتراض ہے۔

******

 

م ن۔  ا  م۔ ر ض

U-NO.7392



(Release ID: 1674326) Visitor Counter : 109