ریلوے کی وزارت

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ریلوے کے سبھی  ڈائریکٹوریٹ  کے کام کاج  کا جائزہ لیا


جناب گوئل نے بہترین کام کاج کو جاری رکھنے اور اس کی سطح کو برقرار رکھنے پر زور دیا

​​​​​​​ بہتر نگرانی، پروجیکٹوں کو وقت پر پورا کرنے اور کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے سے سبھی طے ترقیاتی پہلوں کو پورا کر پانا یقینی ہوگا:جناب پیوش گوئل

Posted On: 19 NOV 2020 9:16PM by PIB Delhi

ریلوے، تجارت وصنعت، غذا اور عوامی تقسیم اور صارفین امور کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج  ریلوے کے سبھی ڈائریکٹوریٹ کے کام کاج کاجائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ریلوے کے صدر، چیف ایگزیکٹیو افسر اور ای۔ ڈی سطح اور اس سے اوپر کے سبھی افسر موجود تھے۔

 ریلوے کے وزیر نے سلیپر  اور تھری  اے سی کلاس میں زیادہ  سہولیات  کی ترقی اور سبھی طرح کی کاروبار  کے لئے کرایہ اور مال برداری کے  کرایے کےنظام  کو مزید آسان اور عام مسافروں اور کاروباریوں کی ضرورتوں کے مطابق بنانے کی ضرورت ظاہر کی۔گزشتہ آٹھ مہینوں میں بھارتی ریلوے نے کورونا کی وباء کے خلاف لڑائی میں ملک کی قیادت کرنے کے چیلنج کو قبول کیا ہے۔ اس وباء کے سماجی اور اقتصادی نتائج، چاہے وہ لاک ڈاؤن کے دوران دھلائی کئے جانے والے مال کی مقدار کو بڑھانا ہو، اہم رکھ رکھاؤ کے منصوبے کو پورا کرنا ہو یا قومی طبی دیکھ بھال سے متعلق کوششوں میں تعاون کرنا ہو، ان سے نمٹنے میں ریلوے نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ریلوے کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اس بہترین کام کاج کو جاری رکھاجائے اور اس کی سطح کو برقرار رکھا جائے۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ بہتر نگرانی، پروجیکٹوں کو وقت پر پورا کرنے اور کام کاج کے معیار میں اضافے سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں صلاحیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سبھی ترقیاتی پہلوں کے ہدف کو حاصل کرنا یقینی ہوگا۔

ریلوے کے وزیر نے ریلوے کے تجارتی کام کاج  اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مزید بہتری لانے کے لئے افسروں سے تجویز لینے کو بھی کہا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کسی پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے اس کی  مکمل حکمت عملی بنانا اور مناسب محنت ضروری ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نہ صرف  پروجیکٹ اچھی طرح پورا ہوں بلکہ اس کی لاگت میں بھی اضافہ نہ ہو۔

 

******

 

م ن۔  ا  م۔ ر ض

U-NO.7391

20.11.2020



(Release ID: 1674306) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Telugu