وزارت دفاع

اراضی انتظامیہ نظام (ایل ایم ایس)

Posted On: 19 NOV 2020 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍نومبر، دفاعی اراضی کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کی کاوشوں کے ایک حصے کے طور پر محکمہ دفاع نے ڈی جی ڈی ای  اور مسلح افواج کے ساتھ مل کر  پہلی مرتبہ ایک اراضی انتظامیہ نظام  (ایل ایم ایس)  تیار کیا ہے۔ وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے، ہندوستان فوج ڈی جی ڈی ای  اور  محکمہ دفاع کے حکام کی موجودگی میں آج  اس پورٹل کا رسمی آغاز   کیا۔ یہ  انٹرانیٹ پورٹل  دفاعی زمین کے انتظامیہ کی  اُن تمام درخواستوں کو ڈیجیٹائز کرے گا، جو مستقبل میں محکمے کو وصول ہوں گی۔ یہ اس نظام میں آرکائیو کئے ہوئے  اعداد وشمار کو بتدریج  کیپچر کرنے کے عمل میں بھی مصروف ہے۔ 2016  سے  تمام  کیسوں کا مجموعی اعداد وشمار  پہلے ہی  کیپچر کیا جاچکا ہے اور  پورٹل میں دستیاب ہے۔ اسی کے ساتھ اس سے قبل کی مدت کا اعداد وشمار بھی پورٹل میں شامل کیا جائے گا، جو کہ  صرف محکمے کے استعمال کے لئے بنایا گیا ہے اور  عوام کے لئے  کھلا ہوا نہیں ہے۔

اس پورٹل سے محکمے کے اراضی  انتظامیہ نظام  (ایل ایم ایس)  میں  وسیع تر رفتار، شفافیت اور  کارکردگی آنے کی امید ہے۔ جی آئی ایس پر مبنی  ٹول کو مضبوط کرنے کے ساتھ  یہ فیصلہ سازی کے عمل میں  ملوث  مختلف  شراکت داروں کے گروپ  کے درمیان ،  ڈپلی کیٹ  ،غیر ضروری  مواصلات کو  ہٹا کر  فیصلہ سازی کے عمل کو  بہتر کرے گا۔

اس، جی آئی ایس پر مبنی نظام کے لئے تکنیکی سپورٹ، بی آئی ایس اے جی کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، جو کہ جی آئی ایس  پر مبنی  معلوماتی نظام کی  ہندوستان کی ایک سرکردہ تنظیم ہے۔ یہ سافٹ ویئر ، دفاعی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والی تمام تجاویز کی  متن جاتی  تفصیلات  کو  کیپچر کرنے کے علاوہ، رکشا بھومی  سافٹ ویئر کے ساتھ ان  متن جاتی تفصیلات کو مربوط کرتا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ  دیگر  متعلقہ  جی آئی ایس  معلومات  فراہم کرتا ہے، جن میں علاقے کی سٹیلائٹ سے لی گئی تصویریں اور دیگر ضروری اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- ق ر)

U-7387



(Release ID: 1674300) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu