وزارت خزانہ
بھارت سرکار اور این ڈی بی نے قومی راجدھانی خطے میں تیز، قابل اعتماد، محفوظ اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم دستیاب کرانے کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
19 NOV 2020 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 /نومبر 2020 ۔ بھارت سرکار، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، نیشنل کیپٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) نے آج قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں تیز، قابل اعتماد، محفوظ اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ نظام دستیاب کرانے کے لئے ’دہلی- غازی آباد – میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پروجیکٹ‘ کو 500 ملین امریکی ڈالر کا قرض دینے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
این سی آر، دنیا کے سب سے بڑے شہری ایگلومیریشنز اور بھارت کے اہم اقتصادی مراکز میں سے ایک ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے مؤثر، متبادل کے فقدان کے سبب این سی آر میں نجی گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ این سی آر کے دہلی – غازی آباد – میرٹھ کوریڈور میں تقریباً روزانہ 0.69 ملین ٹریفک کا اندازہ ہے، جن میں سے 63 فیصد آمد و رفت کے لئے نجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ٹریفک جام کے سبب دن کے مصروف ترین اوقات (پیک آورس) کے دوران سڑک کے راستے دہلی اور میرٹھ کے درمیان سفر کرنے میں تقریباً 3 سے 4 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ گاڑیوں کی تعداد میں تیز اضافہ نے این سی آر کو دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہری علاقوں میں سے ایک بنادیا ہے۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک این سی آر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا شہری گروپ بن جائے گا، جس سے ہاؤسنگ، پانی کی سپلائی، بجلی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھے گا۔
قومی راجدھانی خطہ دہلی سمیت این سی آر میں پائیدار شہری ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے میں پاسٹ ٹرانزٹ سسٹم مدد کرے گا۔ یہ ایسے پروسیس کا آغاز کرے گا جو آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ دیرپا اقتصادی اور سماجی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ ماحولیات دوست اور بہت ہی کم اخراج کرنے والی آر آر ٹی ایس، تیز رفتار (اوسط رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ کئی گنا زیادہ لوگوں کو لے جانے کا اہل ہے اور یہ زمین پر صرف تین میٹر کی جگہ لے گی۔نتیجتاً سڑکوں کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔ یہ این سی آر کے ٹرانسپورٹ شعبے سے ہونے والے کل اخراج کو بھی بہت کم کردے گی۔
اس معاہدے پر بھارت سرکار کی جانب سے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پروشارتھ ، ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کی جانب سے جناب جناردن پرساد، نیشنل کیپٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے مینیجنگ ڈائریکٹر ونے کمار سنگھ اور این ڈی بی کی جانب سے نائب صدر، چیف آپریشنز آفیسر جناب ژیان ژہو نے دستخط کئے ہیں۔
اقتصادی امور کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پروشارتھ نے کہا کہ بلا روک ٹوک اور تیز رفتار کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں خطے میں متوازن اقتصادی ترقی ہوگی جس سے سماج کے سبھی طبقات کو اقتصادی فائدہ ہوگا۔ ترقی کے متعدد مقامات ابھریں گے اور سبھی اقتصادی سرگرمیاں ایک ہی مقام پر محدود نہیں ہوں گی۔
این ڈی بی کے وائس پریسیڈنٹ اور چیف آپریشنز آفیسر جناب ژیان زہو نے کہا کہ این ڈی بی فنڈنگ جدید ڈیزائن، کم توانائی کے صرفے والے آپریشنز اور سبھی کوریڈور میں انٹرآپریٹبلٹی کے لئے کی جائے گی۔ این ڈی بی فنڈ کا استعمال سگنل، ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹرین کنٹرول سسٹم کی خرید کے لئے بھی کیا جائے گا، جن میں بہتر سہولتیں موجود ہوں گی۔ جیسے آٹومیٹک ٹرین آپریشن، آٹومیٹک ٹرین سپرپروٹیکشن، آٹومیٹک ٹرین سپرویزن اور پلیٹ فارم اسکرین دروازوں کے ساتھ انٹیگریشن وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ بھارت کے دیگر شہری علاقوں میں اعلیٰ صلاحیت والے ریپڈ اربن ٹرانزٹ کوریڈور کے فروغ کے لئے ایک مثال بن سکتا ہے۔
پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 3749 ملین امریکی ڈالر ہے، جسے این ڈی بی (500 ملین امریکی ڈالر)، ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (500 ملین امریکی ڈالر)، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (1049 ملین امریکی ڈالر)، جاپان فنڈ فار پاورٹی ریڈکشن (3 ملین امریکی ڈالر) اور حکومت و دیگر ذرائع (1707 ملین امریکی ڈالر) کے ذریعے رقم دستیاب کرائی جائے گی۔ این ڈی بی کے 500 ملین امریکی ڈالر قرض کی مدت کار 8 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ کل 25 برس ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7369
(Release ID: 1674260)
Visitor Counter : 189