وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے کولکاتہ کے این آئی ٹی ٹی ٹی آر کے زیر اہتمام قدیم بھارتی نظام تعلیم کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار کا افتتاح کیا
Posted On:
11 NOV 2020 6:53PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک ’نے آج این آئی ٹی ٹی ٹی آر، کولکاتہ کے زیر اہتمام قدیم بھارتی نظام تعلیم کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام مولانا آزاد کی سالگرہ پر منعقدہ کیا گیا ، جسے قومی یوم تعلیم کے طورپر منایا جاتا ہے۔یوجی سی کے وائس چیئرمین جناب بھوشن پٹوردھن ، ڈائریکٹر این آئی ٹی ٹی ٹی آر، کولکاتہ پروفیسر دیبی پرساد مشرا، چیئر مین بی او جی، این آئی ٹی ٹی ٹی آر، کولکاتہ جناب ہرش وردھن نیوتیا بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہماری روایتی ہندوستانی تعلیم کے نظام نے سائنس ، ٹیکنالوجی، فن، آرکیٹکچر، ثقافت، ریاضی اور دواؤں وغیرہ کے شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بھارتی تعلیمی شعبے کی وسعت کو قبول کریں اور اسے جدید تحقیق اور اختراع سے جوڑتے ہوئے موجودہ دور کے مسائل کے حل کے لئے اس علم کا استعمال کریں۔
مرکزی وزیر تعلیم نے عظیم اسکالر اور بھارت کے پہلے وزیر تعلیم جناب مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا۔جناب پوکھریال نے اس طرح کے سیمینار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قدیم ثقافت اور وراثت کو موجودہ نسل کو منتقل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قومی سیمینار شرکاء کو قدیم بھارتی نظام تعلیم کی اہمیت کے سلسلے میں بیدار کرے گی۔جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ سیمینار ہمارے قدیم تعلیم کی بنیادوں کو فروغ دے گی ، جس کا مطلب کبھی بھی ماضی سے چپکے رہنا نہیں ہے، بلکہ ہماری شہریوں کی جامع ترقی کے لئے مختلف ویژن سے غورو فکر کرنا ہے۔انہوں نے این آئی ٹی ٹی ٹی آر، کولکاتہ کی کوششوں کی ستائش بھی کی، جس میں این ای پی 2020 کی ضروریات کے مطابق اس سیمینار کا انعقاد کیا۔
جناب پٹوردھن نے سیمینار کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا۔ انہوں نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری کے لیے یوجی سی کے ذریعے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا تذکرہ کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد این آئی ٹی ٹی ٹی آر، کولکاتہ کے ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں قدیم بھارتی نظام تعلیم کے سلسلے میں چرچا کرتے ہوئے نالندہ اور تکششیلا یونیورسٹیوں جیسے تعلیم کے بڑے مراکز کا ذکر کیا۔اگلے مقرر پروفیسر سریندر کمار ، سابق وائس چانسلر کانگری گروکل یونیورسٹی ہری دوار نے ویدک دور میں تعلیم نظام کے سلسلے میں اپنے خیالات پیش کئے۔
********
م ن۔ن ا۔ن ع
(U: 7294)
(Release ID: 1673397)
Visitor Counter : 153