امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن2020-21کے دوران ایم ایس پی کا نفاذ

Posted On: 13 NOV 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13نومبر:رواںخریف مارکیٹنگ سیزن(کے ایم ایس)21-2020 کے دوران حکومت نے اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پر خریف 21-2020 فصلوں کی خرید جاری رکھی ہے، جیسا کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران دیا گیا تھا۔

خریف 21-2020کے لئے دھان کی خرید پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تملناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر،کیرلا، گجرات اورآندھراپردیش جیسی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں حسب معمول چل رہا ہے، پچھلے سال کے 221.73لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال (12 نومبر 2020تک)273.35 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے، اور اس طرح پچھلے سال کے مقابلے دھان کی خرید میں 23.28فیصد کااضافہ درج کیاگیاہے۔ 273.35 لاکھ میٹرک ٹن کی کل خرید میں سے اکیلے پنجاب نے 192.04 لاکھ میٹرک ٹن کاتعاون دیا ہے جو کل خرید کا 70.25 فیصد ہے۔

A.jpg

فی الحال  جاری کے ایم ایس خرید کے تحت 51610.20 کروڑ روپے کے دھان کی خرید کی گئی ہے اوراس سے تقریبا 23.27 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

B.jpg

اس کے علاوہ ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر تملناڈو،کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش کے لئے امدادی قیمت کی اسکیم(پی ایس ایس) کے تحت  خریف مارکیٹنگ سیزن2020 کے دوران 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہنوں کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی تھی، اس کے علاوہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرلا کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا(بارہ ماسی فصل)کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے  پی ایس ایس کے تحت دال، تلہن اور کوپرا کی خرید سے متعلق تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ سال 21-2020 کے لئے  ریاستی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیاں ان فصلوں کے  اے ایف کیو گریڈ کی خرید نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے کرسکیں، اگر متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نوٹیفائڈ فصل کی مدت کے دوران فصلوں کی بازار کی قیمت ایم ایس پی سے کم ہوجاتی ہے۔

سرکار نے  اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 12 نومبر 2020 تک 58191.40 لاکھ میٹرک ٹن مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویا بین کی خرید کی ہے جس کی ایم ایس پی قیمت 312.67 کروڑ روپے ہے اوراس سے تملناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے 33932  کسانوں کوفائدہ ملا ہے۔ پچھلے سال دال اور تلہن کے لئے 21401.24 لاکھ میٹرک ٹن کی خرید میں 171.91 فیصد کااضافہ درج کیا گیا۔

اسی طرح 12 نومبر 2020 تک 52.40 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا( بارہ ماسی فصل) کی خرید کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تملناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرا کی خرید کی گئی تھی۔ کوپرا اور اڑدکے سلسلے میں زیادہ تر پیداوار کرنے والی ریاستوں میں خرید کی شرح ایم ایس پی سے زیادہ ہے۔ خریف دال اور تلہن کے سلسلے میں ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومتیں آمد کی بنیاد پر اپنی طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری تیاریوں میں مصروف ہیں۔

C.jpg

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور ہریانہ میں ایم ایس پی کے تحت بیج  کپاس (کپاس) کی خرید کا کام حسب معمول چل رہا ہے۔ 12 نومبر 2020 تک 4050.13 کروڑ روپے قیمت کے 1422583 کپاس کے بنڈل کی خرید کی گئی ہے جس سے 277639 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

D.jpg

 

***************

)م ن ۔ ق ت۔ف ر)

U-7263


(Release ID: 1673109) Visitor Counter : 121