وزارت خزانہ
فریب کاری سے 13.08 کروڑ روپئے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو پاس کرنے کے الزام میں روہتک کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے
Posted On:
13 NOV 2020 8:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13 نومبر ، روہتک علاقائی یونٹ (گروگرام علاقائی یونٹ کے تحت) کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈرائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) نے جناب ستیندر کمار سنگلا نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کا تعلق ہسار سے ہے اور جو سامان کے اصل نقل حمل کے بغیر مختلف فرموں سے جعلی انوائسز جاری کرنے میں ملوث تھا، یہ اشیاء 75 کروڑ (تخمیناً) مالیت کی تھیں اور اس سلسلے میں 13.08 کروڑ روپئے کی آئی ٹی سی فریب کاری کے ذریعے پاس کی گئیں۔
ستیندر نے کچھ خریداروں کے لیے فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو فریب کاری کے ذریعے کچھ اس طرح سے پاس کردیا تھا کہ جس کا مقصد سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانا تھا۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے یہ لوگ اپنی جی ایس ٹی ذمے داری کو پورا کرنے کی بجائے باہری سپلائی کو پورا کیے بغیر صرف اپنے فائدے کے لیے غلط اندراج کیا کرتے تھے۔ تحقیقات کے دوران جناب ستیندر کمار سنگلا نے اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وہ یہ کام کمیشن حاصل کرنے کے لیے کیا کرتے تھے۔
جناب ستیندر کمار سنگلا نے سینٹرل کوڈس اینڈ سروسزٹیکس ایکٹ (سی جی ایس ٹی)، 2017 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں جناب ستیندر کمار سنگلا کو سی جی ایس ٹی ایکٹ،2017 کی دفعہ 69 کے تحت 12 نومبر 2020 کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد انھیں روہتک کے چیف جوڈیشئل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کے سامنے پیش کیا گیا۔ سی جی ایم روہتک نے انھیں 14 دن کے لیے جوڈیشئل حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7236
(Release ID: 1672893)
Visitor Counter : 127