وزارت دفاع

کیو آر ایس اے ایم میزائل نظام نے ایک بڑا سنگ میل طے کیا

Posted On: 13 NOV 2020 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13نومبر ،2020   / زمین سے فضا میں فوری مار کرنے والے میزائل (کیو آر ایس اے ایم) نظام نے اوسط دوری اور اوسط زاویے پر بینشی بنا پائلٹ والے طیارے کو نشانہ بنا کر اس پر براہ راست مار کر کے ایک بڑا سنگ میل طے کیا ہے۔

یہ میزائل اڈیشہ کے ساحل سے کچھ دور 13 نومبر 2020 کو 15 بجکر 50 منٹ پر آئی ٹی آر چاندی پور سے داغا گیا۔  اس میزائل  کو ایک واحد مرحلے والے ٹھوس ایندھن کے راکٹ موٹر  سے دھکیلا جاتا ہے اور اس میں سبھی ذیلی نظام ملک میں ہی تیار کیے گیے ہیں۔  یہ میزائل چھ کینس ٹرائزڈ  میزائلوں  کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیٹری ملٹی فنکشن راڈار ، بیٹری سرویلانس راڈار ، بیٹری کمانڈ پوصت وھیکیل اور موبائل لانچر جیسے  کیو آر ایس اے ایم  کے سبھی ہتھیاروں کے نظام کے عناصر اِس تجربے میں استعمال کیے گیے۔ یہ نظام راستے میں ہی اپنے دشمن کا پتہ لگانے اور اُس کا پیچھا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

راڈار نے سب سے دور فاصلے سے بینشی نشانے کا پیچھا کیا اور جب نشانہ ، مارے جانے کی حد میں تھا اسی وقت یہ میزائل داغا گیا۔ اور اس طرح اس میزائل نے آر ایف سیکر گائڈینس کے ذریعے براہ راست ٹکڑا کر یہ کامیابی حاصل کر لی۔ اس تجربے میں ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبز ڈی آر ڈی ایل، آر سی آئی، ایل آر ڈی ای، آر اینڈ ڈی ای (ای)، آئی آر ڈی ای، آئی ٹی آر نے حصہ لیا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریرٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                    

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7228


(Release ID: 1672844) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu