بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے،سینوچیم گروپ کمپنی لمیٹڈ(سینوچیم ) اور چین قومی کیمیکل کاپوریشن لمیٹڈ ( چیم چائنا )کے 100فیصد شیئرہولڈنگ کو مکمل طورپر، چین کی  سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ (مرکزی ایس اے ایس اے سی ) کی پوری ملکیت والی ایک نئی کمپنی کو ،منتقل کرنے کی ،منظوری دے دی ہے

Posted On: 12 NOV 2020 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12نومبر: سی سی آئی نے،سینوچیم گروپ کمپنی لمیٹڈ(سینوچیم ) اور چین قومی کیمیکل کاپوریشن لمیٹڈ ( چیم چائنا )کے 100فیصد شیئرہولڈنگ کو مکمل طورپر، چین کی  سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ (مرکزی ایس اے ایس اے سی ) کی ملکیت والی ایک نئی کمپنی کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جوکہ کمپٹیشن قانون 2002کی دفعہ 31(1)کے تحت دی گئی ہے ۔

سینوچیم عالمی پیمانے پر مختلف طرح کے کاروبارمیں مصروف ہے اور اس کاصدردفترچائنا میں ہے ۔ ہندوستان میں سینوچیم ، بالواسطہ اوربلاواسطہ ، اصولی طورپر مندرجہ ذیل کاروبارکررہی ہے (1) خام تیل کی فروخت ، (2)قدرتی ربراورربرکی مصنوعات، (3)زراعتی کیمیکل سمیت مختلف طرح کے کیمیکل کی فروخت ( یعنی جراثیم کش ، فصلوں کے لئے جراثیم کش اور پھپھوندی سے بچاو کی ادویہ اور اسی طرح کی دیگرمصنوعات )اور (4)ادویہ اور صحت سے متعلق مصنوعات ۔

چیم چائنا عالمی پیمانے پر مختلف طرح کے کاروبارمیں مصروف ہے اور اس کاصدردفترچائنا میں ہے ۔ ہندوستان میں چیم  چائنا ، اصولی طورپر مندرجہ ذیل کاروبارکررہی ہے (1)کیمیاوی مصنوعات کی فروخت ( میتھونین ، کاربن اور سلی کون کی مصنوعات ) ، (2)کارکے ٹائر، بس اورٹرک کے ٹائر(3)کیمیاوی آلات کی فروخت اور (4)شمسی پی وی موڈیولس کی فروخت

نئی ہولڈنگ کمپنی ابھی تک کارپوریٹ کی شکل میں نہیں آئی ہے اور اسی کے مطابق ابھی تک اس کی کوئی کاروباری سرگرمی نہیں ہے ۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے گا۔
 

***************

)م ن ۔ ا ع۔ع آ:   )

U-7201



(Release ID: 1672560) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu