وزارت خزانہ

آئی ایف ایس سی اتھارٹی نے انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سنٹرز اتھارٹی (بینکنگ) ضوابط، 2020 کو منظوری دی

Posted On: 11 NOV 2020 8:06PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 11؍ نومبر،انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سنٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کی آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ آئی ایف ایس سی نےتفصیلی بات چیت کے بعد انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سنٹرز اتھارٹی (بینکنگ) ضوابط 2020 کو منظوری دی۔

بینکنگ آئی ایف ایس سی کی توجہ کا ایک بڑا  مرکز ہے اور آنے والے دنوں میں    آئی ایف ایس سی میں دیگر متعلقہ کارروائیوں کو انجام دینے کی امید ہے۔ اس طرح آئی ایف ایس سی میں بینکنگ کی کارروائیوں سے متعلق اصول و  ضوابط طے کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ آئی ایف ایس سی اپنی مطلوبہ خواہشات کو پورا کر سکے۔

اتھارٹی نے آج بینکنگ ضوابط کے مسودےکو منظوری دی، جو  بینکنگ کی کارروائیوں کے متعدد گوشوں کے لئے ضابطے طے کرتا ہے،جن کی آئی ایف ایس سی میں اجازت ہوگی۔

بینکنگ ضوابط کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • آئی ایف ایس سی بینکنگ اکائیوں (آئی بی یو) کے قیام کے لئے تقاضے طے کرنا
  • ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد کو (جن کے پاس کل اثاثہ ایک ملین امریکی ڈالر سےکم نہیں ہونا چاہئے)آئی ایف ایس سی بینکنگ اکائیوں (آئی بی یو) میں آسانی سے تبدیل ہوجانےوالی کسی بھی کرنسی میں غیر ملکی کرنسی والے کھاتے کھولنے کی اجازت دینا
  • ہندوستان میں رہنے والے افراد کو (جن کے پاس کل اثاثہ ایک ملین امریکی ڈالر سےکم نہیں ہونا چاہئے)آئی ایف ایس سی بینکنگ اکائیوں (آئی بی یو) میں آسانی سے تبدیل ہوجانےوالی کسی بھی کرنسی میں غیر ملکی کرنسی والے کھاتے کھولنے کی اجازت دینا تاکہ وہ ریزرو بینک آف انڈیا کی لبرلائزڈ ریمیٹینس اسکیم (ایل آر ایس) کے تحت کسی بھی منظورشدہ کرنٹ اکاؤنٹ یا کیپٹل اکاؤنٹ سے لین دین کر سکیں۔
  • کریڈٹ میں اضافہ، کریڈٹ بیمہ سمیت آئی بی یو کی منظور شدہ سرگرمیاں، اور پورٹ فولیو کی خرید و فروخت کے علاوہ سازوسامان کو کرایے پر دینا، جس میں طیارہ کو لیز پر دینا بھی شامل ہے۔
  • اتھارٹی کو اس بات کی اجازت دینا کہ وہ کاروبار کا تعین کر سکے جسے بینکنگ اکائی ہندوستان میں رہنے والے اور ہندوستان سے باہر رہنے والے افراد کے ساتھ ہندوستانی روپے میں منظور کر سکے، بشرطیکہ اس قسم کے کاروبار کے معاملے میں مالیاتی لین دین کو آسانی سے غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کیا جا سکے۔

درج بالا ضوابط کو حکومت ہند کے ذریعے جلد ہی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔

*************

( م ن ۔  ق ت ۔  ک ا(

U. No. 7170

 



(Release ID: 1672242) Visitor Counter : 181


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Manipuri