کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

اِفکو نے ملک بھر کے کسانوں کے لئے این پی کھادوں کی قیمت میں کمی کی

Posted On: 11 NOV 2020 5:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 /نومبر 2020 ۔ اِفکو نے آج این پی 20:20:0:13 امونیم فاسفیٹ سلفیٹ کھادوں کی قیمت میں 50 روپئے فی بیگ کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمت پورے ملک میں سبھی اسٹاک پر فوری اثر سے نافذ ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-11-11at5.17.17PMB0SJ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-11-11at5.17.18PMN9X6.jpeg

اِفکو کے ذریعے جاری بیان کے مطابق، مٹی کے ایک اہم غذائی عنصر، سلفر پر کسانوں کی حمایت کے طور پر لاگت میں 1000 روپئے فی ٹن کی کمی کی گئی ہے۔ یہ غذائی عنصر سبھی طرح کی تلہن فصلوں کے لئے بہت اہم ہے۔ یہ فصلوں کے معیار میں بہتری لاتا ہے اور پودوں کے نمو میں مدد کرتا ہے۔ این پی 20:20:0:13 پر کسانوں کے لئے زرعی لاگت میں 50 روپئے فی بیگ کی یہ کمی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے تصور کے مطابق ہے۔

اِفکو، جہاں بھی ممکن ہوگا کسانوں کے لئے قیمتوں میں کمی کرتا رہے گا۔ حال ہی میں ستمبر 2020 میں اِفکو نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ کسانوں کے لئے ربیع کے اس سیزن میں ڈی اے پی اور این پی کے کھادوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7157


(Release ID: 1672207) Visitor Counter : 157