وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کسٹم کے محکمے کی طرف سے ضبط کردہ زمانۂ قدیم اور قرون وسطی کی پرانی چیزیں اور سکے سیاحت اور ثقافت کے وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے حوالے کیں
Posted On:
11 NOV 2020 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 نومبر خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نورتھ بلاک میں منعقدہ ایک تقریب میں ضبط شدہ قدیم اور قرون وسطی کے زمانے کی پرانی چیزیں اور سکے سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاک سنگھ پٹیل کے حوالے کیں۔
اس موقع پر خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ، خزانے کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار، بورڈ کے ممبران، براہ راست ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی بورڈ کے سینئر افسران ،ثقافت کی وزارت اور بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ضبط شدہ 40282 سکوں کا تعلق 1206 سے لےکر 1720 عیسویں کے عرصے سے متعلق سلاطین اور مغل دور سے سے۔ یہ سکے رجواڑوں جیسے کُشانا، یودھیا، گپتا، پراتیہار، چولا، راجپوت، مغل، مراٹھا، کشمیر اور سن 1800 سے لے کر 1900 عیسویں کے برطانوی بھارت فرانس سے تعلق رکھتے ہیں۔ کچھ سکے آسٹریلیا کے بھی ہیں۔ ضبط شدہ اشیا میں 18 پرانی مہریں، ٹکٹ اور مذہبی نشانات ہیں جو وہ لوگ پہنتے تھے جنھیں حکمراں شاہی فرمان پہنچانے کے لیے منتخب کرتا تھا۔ اس کے علاوہ چاندی کا ایک کمر بند بھی ہے جو شاہی یا مالدار کنبوں کی خواتین ا ستعمال کرتی تھیں۔
اس کیس کا اندراج 21 جون 1994 کو دہلی ہوائی اڈے پر اس وقت کیا گیا تھا جب کسٹم کے حکام نے دو غیر ملکی لوگوں کی تلاشی لی تھی جو ہانگ کانگ کا سفر کر رہے تھے۔ ان کے پاس سے ان سے کچھ قدیمی سکے ، تانبے کی مہریں اور چاندی کا کمربند نیز کچھ دوسری قدیمی اشیا پکڑی گئی تھیں۔ بعد کی تلاشی کے دوران شہر کے ایک مکان سے باقی ماندہ سونے کے سکے اور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔
قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد بھارت کے کسٹم کے محکمے نے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ سے درخواست کی کہ وہ ان ضبط شدہ اشیا کی قیمت کا تعین کرے۔ اس کے لیے ایک کمیٹی مقرر کی گئی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جنوری / جون 2020 میں پیش کیا ور ان 40301 قدیمی اشیاء کی قیمت 63.90 کروڑ روپئے متعین کی۔اس کے علاوہ سی بی آئی سی کی طرف سے جاری کیے گئے ڈسپوزل مینول کے پیراگراف 17.9 کے تحت یہ ضبط شدہ اشیاءمتعلقہ محکمے کی طرف سے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کی جارہی ہیں۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7150
(Release ID: 1672165)
Visitor Counter : 132