ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہوا کے معیار کے کمیشن نے ،قومی راجدھانی خطے او ر متصل علاقوںمیں،  ہوا کے معیاری   منظر نامے کا جائزہ لیا


دس  (10)فوری  اقدامات  کی شناخت کی گئی

Posted On: 09 NOV 2020 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10نومبر 2020: قومی راجدھانی خطے اور متصل علاقوں  میں ہوا کے معیار کے انتظامیہ کے لئے کمیشن  (سی اے کیو ایم ) کے ارکان کی ایک میٹنگ ہوئی اور اس میں خطے میں  ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لیا گیا نیز ابھی تک مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہوا کے معیار کو بڑھانے کے لئے مزید ضروری  اقدامات    کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیشن نے واضح کیا کہ  آئندہ  کے لائحہ عمل کے لئے مختلف شراکتدار وں  کے ساتھ صلاح مشورے کی ضرورت پڑے گی۔البتہ اس  مرحلے پر کمیشن نے موجودہ قوانین ، ضوابط،  رہنما خطوط  ، ہدایات  اور معیاری آپریٹنگ ضابطوں کو  سختی کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایمرجنسی بنیاد پر  فضائی آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے ۔

کمیشن کو یہ بھی محسوس ہوا کہ فضائی آلودگی   کو  کم کرنے میں فعال عوامی شرکت  بہت ضروری ہے اور اس ضمن میں   مندرجہ ذیل اہم فوری اقدامات کی شناخت کی گئی ۔

1 ۔ہرممکنہ حد تک ذاتی نقل وحمل کے استعمال کو کم کیا جائے ۔

2- جب تک بہت ضروری نہ ہو سفر نہ کیا جائے ۔

3- گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

4- تعمیراتی  سائٹوں سمیت  دھول کو کنٹرول کرنے کے اقدامات سے متعلق قوانین اور ضوابط کو  سختی سے نافذکیا جائے۔

5- میونسپل ٹھوس فضلہ اور  بایو ماس  کو  جلنے سے روکنے کے لئے سختی کے ساتھ قانون نافذ کیا جائے ۔

6- زیادہ دھول والے علاقے میں  پانی  چھڑکنے کے کام میں تیزی لائی جائے۔

7- آلودگی سے بہت زیادہ متاثر  ،خاص طور پر تعمیراتی سائٹوں پر اینٹی اسموگ  گنوں کا استعمال کیا جائے۔

8- پرالی جلانے اور پٹاخے چھوڑنے سے متعلق  قواعد  وضوابط  ، عدالتوں اور ٹرائبونل   کے احکامات کا سختی سے نفاذ کیا جائے ۔

9- شہری معاشرے   اور  عوام میں  بیدار  شہریوں سے سمیر ایپ پر فضائی آلودگی کے واقعات کی رپورٹ کرنے کے لئے تعاون حاصل کیا جائے۔

10- قومی راجدھانی خطے میں کوئلہ استعمال کرنے والی صنعتوں کو آنے و الے مہینوں میں کوئلے کے کم سے کم استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

 

*************

  م ن۔اع ۔رم

(10-11-2020

U-7112



(Release ID: 1671697) Visitor Counter : 206