امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف کی مارکیٹنگ کے سیزن 21-2020کے دوران ایم ایس پی کام کاج
Posted On:
07 NOV 2020 4:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07نومبر ،2020 / خریف کے رواں مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران حکومت کسانوں سے اپنی ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے 21-2020 کی فصلیں خریدنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
خریف 21-2020 کے لیے دھان کی خریداری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پنجاب، ہریانہ ، اتر پردیش، تلنگانہ ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر و کیرالہ، گجرات اور آندھرا پردیش میں 06.11.2020 تک 243.13 لاکھ میٹرک ٹن خریدا جا چکا تھا۔ جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 203.60 ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی گئی تھی، اس طرح پچھلے سال کی بنسبت یہ خریداری 19.42 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 243.13 ایل ایم ٹی خرید میں سے صرف پنجاب نے 171.09 ایل ایم ٹی دھان خریدا ہے جو کل خرید کا 7037 فیصد ہے۔
موجودہ کے ایم ایس سے تقریبا 20.51 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے جس کی کم سے کم امدادی قیمت 45902.32 کروڑ ہے۔
مزید یہ کہ ریاستوں کی طرف سے موصولہ تجویز کی بنیاد پر خریف مارکیٹنگ کے سیزن 2020 کے 45.10 ایل ایم ٹی دلہن اور تلہن کی خریداری کےلیے تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ ، اتر پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش کو پی ایس ایس کے تحت خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کو 1.23 ایل ایم ٹی ناریل خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دلہن ، تلہن اور ناریل کی خرید کے لیے تجاویز موصولہ ہونے پر پی ایس ایس کے تحت خریداری کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ان ایف اے کیو درجے کی ان فصلوں کی خریداری سال 21-2020 کے لیے ایم ایس پی کے تحت رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بشرطیکہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کاٹنے کی مدت کے دوران مارکیٹ شرح ایم ایس پی سے کم ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔11۔08
U – 7053
(Release ID: 1671350)
Visitor Counter : 102