جل شکتی وزارت

آبی وسائل کے تحفظ اوربندوبست کے شعبے میں کام کرنے والوں کی کاوشوں کے اعتراف میں 11 اور 12 نومبر کو دوسرا قومی پانی ایوارڈ دیا جائے گا

Posted On: 06 NOV 2020 5:21PM by PIB Delhi

وزارت جل شکتی ، محکمہ آبی وسائل ، دریا ترقیات اور گنگا احیا 11 اور 12 نومبر 2020 کو دوسرے قومی پانی ایوارڈ (این ڈبلیو اے) 2019 کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد (صبح 11 بجے سے 1 بجے تک) ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ کرنے جا رہی ہے۔ ایوارڈ کا مقصد ان افراد اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو آبی وسائل کے تحفظ اور بندوبست کے شعبے میں قابل ستائش کام کر رہی ہیں۔ نیز ، یہ لوگوں میں پانی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور پانی کے استعمال کے بہترین طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ مختلف زمروں میں ایوارڈ فاتحین کو توصیف نامہ، ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا۔

این ڈبلیو اے ملک بھر میں افراد اور تنظیموں کے ذریعہ کئے جانے والے اچھے کام اور کوششوں اور حکومت کے ویژن ' جل سمردھ بھارت' پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ پروگرام اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ سرکردہ تنظیموں کو بھی سینئر پالیسی سازوں کے ساتھ مشغول ہونے اور غور وخوض کرنے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتا ہے کہ ہندوستان میں ’جل شکتی ابھیان‘ کو مزید کس طرح تیز کیا جاسکے۔ یہ پروگرام تمام لوگوں اور تنظیموں کو ایک مضبوط شراکت داری اور لوگوں کو آبی وسائل کے تحفظ اور بندوبست کی سرگرمیوں میں مصروف عمل کرنے کے لئے بھی ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

قومی پانی ایوارڈز 2019 کے تحت 16 مختلف زمروں میں کل 98 ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ یہ زمرے درج ذیل ہیں۔ بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گاوں پنچایت، بہترین شہری مقامی ادارہ، بہترین تحقیق، اختراع، نئی ٹیکنالوجی، بہترین تعلیم، عوامی بیداری کوشش، بہترین ٹی وی شو، بہترین اخبار ، بہترین اسکول ، بہترین ادارہ / آر ڈبلیو اے / مذہبی تنظیم ، بہترین صنعت ، بہترین واٹر ریگولیٹری اتھارٹی ، بہترین واٹر واریر ، بہترین این جی او ، بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن اور سی ایس آر سرگرمی کے لئے بہترین صنعت۔ ملک کے مختلف زون میں ہر ایک زمرے کے تحت ذیلی زمرے ہیں۔

پہلے دن یعنی 11 نومبر 2020 کو نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی ہوں گے اور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جل شکتی کے وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا اور دیگر معززین بھی موجود ہوں گے۔

دوسرے دن یعنی 12 نومبر 2020 کو جناب پرکاش جاوڈیکر ، وزیر ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر جل شکتی کے وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا اور دیگر معززین بھی موجود ہوں گے۔

قومی پانی ایوارڈ فاتحین، مندوبین اور ناظرین ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ پروگرام میں لائیو حصہ لیں گے۔ مکمل پروگرام اور ایوارڈ تقسیم کی منصوبہ بندی ورچوئل پلیٹ فارم پر کی گئی ہے۔ پروگرام کا انعقاد وگیان بھون کے کمرہ نمبر 5 میں کیا جا رہا ہے۔ یہ ایوارڈ فیس بک پیج@mowrrdgrپر بھی براہ راست طور پر نشر کیا جائے گا۔

                                          **************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 (06-11-2020)

U: 7044



(Release ID: 1671346) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil