وزارت خزانہ

خود مختار گولڈ بونڈ اسکیم 21-2020 (سیریز VIII) – ایشو پرائس

Posted On: 06 NOV 2020 8:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06نومبر ،2020   /  حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر (4(4)-B(W&M)/2020 مورخہ 9 اکتوبر، 2020 کی شرطوں کے تحت خود مختار گولڈ بونڈ 21-2020 (سیریز VIII) 9 سے 13 نومبر ، 2020 تک کی مدت کے لیے کھولی جائے گی جس میں بات چیت کی تاریخ 18 نومبر، 2020 ہوگی۔ سبسکرپشن پیریئڈ کے دوران بونڈ کی اجرأ قیمت 5177 روپے (پانچ ہزار ایک سو ستہتر روپے) – فی گرم ہوگی۔ جیساکہ آر بی آئی نے مورخہ  06 نومبر ، 2020  اپنی پریس ریلیز میں بھی اشاعت کی ہے۔

حکومت ہند نے بھارتیہ ریزرو بینک کے ساتھ صلاح مشورے میں ان سرمایہ کاروں کو اجرأ قیمت سے 50 روپے (پچاس روپے) رعایت دینے کا  فیصلہ کیا  ہے، جنہوں نے آن لائن درخواست دی ہے اور انہوں نے رقم کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کی ہے۔ اس طرح کے سرمیایہ کاروں کے لیے گولڈ بونڈ کی اجرأ قیمت 5127 روپے فی گرام سونا ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7046


(Release ID: 1671244) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , Hindi