امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران ایم ایس پی کی کارروائی


گزشتہ سال کے مقابلے دھان کی خریداری میں 20.18 فیصد کا اضافہ

42422.49 کروڑروپئے کی مالیت کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے ساتھ کے ایم ایس خریداری کے عمل سے تقریباً 18.91 لاکھ دھان کے کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے

Posted On: 04 NOV 2020 5:31PM by PIB Delhi

موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)21-2020 کے دوران حکومت کے ذریعے پچھلے سیزن کی طرح ہی موجودہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے 21-2020  خریف فصلوں کی خریداری لگاتار کررہی ہے۔

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، تملناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، کیرالا، گجرات اور آندھراپردیش پر مشتمل ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ ان ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے 3 نومبر 2020 کی تاریخ تک 224.70 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد دھان کی خریداری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 186.97 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے دھان کی خریداری میں 20.18 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ 224.70 لاکھ میٹرک ٹن کی کُل خریداری میں اکیلے پنجاب نے 158.47 لاکھ میٹرک ٹن کا تعاون کیا ہے جو کہ کُل خریداری کا 70.52 فیصد ہے۔

تقریباً 18.91 لاکھ کسانوں کو جاری خریف مارکیٹنگ سیزن خریداری کی کارروائی سے فائدہ حاصل ہوا ہے جس کی ایم ایس پی کی مالیت 42422.49 کروڑ روپئے ہے۔

مزید برآں ریاستوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش کے ریاستوں سے قیمت امدادی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت  خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کیلئے منظوری دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں آندھراپردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالاکے ریاستوں کیلئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا( 12 مہینے ہونے والی فصل) کی خریداری کیلئے بھی منظوری دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے قیمت امدادی اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت  دلہن تلہن اور کوپرا کی خریداری کیلئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ اگر متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوٹیفائیڈ فصلوں کی کٹائی کی مدت کے دوران بازار کی قیمت ایم ایس پی سے نیچے رہ جاتی ہے تو مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ریاست کی جانب سے نامزد خریداری ایجنسیوں کے ذریعے براہ راست رجسٹرڈ کسانوں سے سال 21-2020 کیلئے مقررہ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایس اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے۔

3نومبر 2020 کی تاریخ تک اپنی 18523.69 میٹرک ٹن مونگ، ارد، مونگ پھلی اور سوابین کی خریداری کی ہے جس کی ا یم ایس پی مالیت 100.11 کروڑ روپئے ہے جس سے تملناڈو ، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان میں  11243 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی طرح کرناٹک اور تملناڈو میں 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 52.40 کروڑ روپئے کی ایم ایس پی مالیت کے 5089 میٹرک ٹن کوپرا (12 مہینے ہونے والی فصل) کی خریداری کی گئی ہے۔ کوپرا اور ارد کے سلسلے میں قیمتیں زیادہ تر بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دالوں اور تلہن کی آمد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مقرر کردہ تاریخ سے خریداری شروع کرنے کیلئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کا عمل پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کی ریاستوں میں بلاروکاوٹ جاری ہے۔ 3 نومبر2020 کی تاریخ تک 770802 کپاس گانٹھوں کی خریداری کی گئی ہے جس کی مالیت 224235 لاکھ روپئے ہیں، جس سے 147480 کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

***************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6957



(Release ID: 1670299) Visitor Counter : 135