جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے (آئریڈا)نے سال 21-2020کے لئے اہم اہداف مرتب کرتے ہوئےایم این آر ای کےساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے


’بہترین ‘درجہ بندی کے تحت آمدنی محصول کا ہدف 2406 کروڑروپے مقرر کیا گیا

Posted On: 02 NOV 2020 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 نومبر 2020: ہندوستانی قابل تجدید توانائی فروغ ایجنسی لمٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے )نے حکومت ہندکی نئی اور قابل تجدیدتوانائی کی وزار ت (ایم این آرای ) کے ساتھ سال 21-2020 کے لئے اہم اہداف مقرر کرتے ہوئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئےہیں۔ اس مفاہمت نامے پرایم این آر ای کے سکریٹری  جناب اندو شیکھر چترویدی  اور آئی آر ای  ڈی اے کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر  جناب پردیپ کمار داس نے آج این آر ای اور آئی آر ای ڈی اے کے سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TST5.jpg

حکومت ہند نے بہترین درجہ بندی کے ساتھ ساتھ کارکردگی سے متعلق مختلف پیرا میئرس  یعنی پیمانوں جیسے محصول کی فیصد کے مطابق آپریٹنگ منافع  آپریشنز  (کارروائی ) کے تحت ،اوسط اصل قیمت ،قرض دینے اورواجبات  قرضوں  وغیرہ  کے فیصد کے طورپر پی اے ٹی وغیرہ کے لئے 2406 کروڑروپے کا محصول ہدف مقرر کیا ہے۔آر آئی ڈی اے نے 2 نومبر2020 تک ، ہندوستان میں  2700سے زیادہ  قابل تجدید توانائی  منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر قرضوں کی فراہمی کے لئے 57000 کروڑروپے کی مالی اعانت  فراہم کی ہے۔ اور ملک میں  سبزتوانائی میں 17259صلاحیت میں مزید اضافے کے لئے تعاون دیا ہے۔

*************

 

  م ن۔ش ت ۔رم

(03-11-2020

U- 6899


(Release ID: 1669675) Visitor Counter : 187