وزارت خزانہ
غیر مرکزی سرکاری ملازمین کے لئے ڈیم ایل ٹی سی کرایے کی ادائیگی میں ٹیکس کی چھوٹ
Posted On:
29 OCT 2020 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی29،اکتوبر2020
کووڈ-19 عالمی وبا اور اس کی وجہ سے نافذ کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور مہمان نوازی یعنی ہوسپیلیٹی شعبے میں آئی اڑچن اور ساتھ ہی سوشل ڈسٹینسنگ (سماجی دوری) کا خیال رکھنے کی وجہ سے بہت سے ملازمین 21-2018 کے کرنٹ بلاک میں چھٹی کے دوران سفر کی رعایت (ایل ٹی سی) کا فائدہ نہیں اٹھاسکے ہیں۔
مرکزی سرکار کے ملازمین کو معاوضہ دینے اور کھپت کو ترغیب دینے کے مقصد سے صرف (کھپت) کے خرچ کو تقویت دینے کے لئے بھارت سرکار نے مرکزی سرکار کے ملازمین کو او ایم نمبر ایف-نمبر 12(2)/2020 E.I.I مورخہ 12اکتوبر 2020 میں کچھ شرطوں کو پورا کرنے کی صورت میں ایل ٹی سی کرائے کے برابر نقد بھتے کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔ اس بات کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے کہ چونکہ ایل ٹی سی کرایہ کا نقد بھتہ ڈیم حقیقی سفر ے بدلے میں ہے۔ اس لئے وہ ایل ٹی سی کرائے کے لئے دستیاب موجودہ انکم ٹیکس چھوٹ کی طرز پر انکم ٹیکس چھوٹ کے لئے مجاز ہوگا۔
اُن دیگر ملازمین یعنی غیر سرکاری ملازمین کو فائدہ فراہم کرنے کے لئے جن کا مذکورہ بتائے گئے او ایم کے ذریعے احاطہ نہیں کیاگیا ہے، یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ غیر سرکاری ملازمین کو بھی ایل ٹی سی کرائے کے مساوی نقد کی ادائیگی کے لئے اسی طرح انکم ٹیکس چھوٹ فراہم کی جائے۔ اسی کے مطابق غیر مرکزی سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 36 ہزار روپے فی شخص (راؤنڈ ٹرپ) ڈیم ایل ٹی سی کرایے کی شکل میں کئے گئے نقد بھتے کی ادائیگی کو پیرا 4 میں مخصوص کی گئی شرطوں کو پورا ہوجانے کی صورت میں انکم ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت دی جائے گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-6819
(Release ID: 1669124)
Visitor Counter : 183