امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران ایم ایس پی کارروائیاں
گذشتہ سال کے دوران دھان کی خریداری میں 25.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
مجموعی خریداری میں پنجاب کا حصہ 68 فیصد
प्रविष्टि तिथि:
29 OCT 2020 5:14PM by PIB Delhi
نئی دلی، 29 اکتوبر، خریف مارکیٹنگ کے جاری سیزن (کے ایم ایس) 2020-21، میں سرکار خریف 2020-21 کی فصل موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کسانوں سے خرید رہی ہے۔
خریف مارکیٹنگ کے سیزن 2020-21 کے لیے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، تامل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ اور گجرات کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے۔ 28 اکتوبر 2020 تک 179اعشاریہ 827 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ سال 143 اعشاریہ 47 ایل ایم ٹی تھا یعنی اس سال پچھلی فصل کے مقابلے 25.34 فیصد زیادہ خریداری ہوچکی ہے۔ مجموعی خریداری میں صرف پنجاب کا حصہ 122.22 ایل ایم ٹی ہے جو کہ مجموعی خریداری کا 67.97 فیصد ہے۔

تقریباً 15 لاکھ 12 ہزار کسانوں نے جاری کے ایم ایس خریداری کارروائیوں سے فائدہ اٹھایا ہے، جس کی ایم ایس پی قدر 33 ہزار 951 کروڑ 35 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں کی طرف سے دی گئی تجویز کی بنیاد پر امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت تامل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش، اوڈیشہ، راجستھان ریاستوں کے لیے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کی دال اور تلہن کے لیے 45.10 ایل ایم ٹی کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مزید براں، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لیے 1.23 ایل ایم ٹی کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کے لیے بھی منظوری دے دی گئی تھی۔ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی ، پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کے لیے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دے دی جائے گی تاکہ ان فصلوں کے لیے ایف اے کیو گریڈ رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست سال 2020-21 کے لیے مطلع شدہ ایم ایس پی پر بنایا جاسکے—اگر متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ریاستی کی نامزد خریداری ایجنسیوں سے کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی شرح ایم ایس پی سے نیچے ہوجاتی ہے۔
28 اکتوبر 2020 تک، سرکار نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین کی 20.49 کروڑ روپے کی مالیت کی ایم ایس پی کے بقدر 3511.63 ایم ٹی خریداری کی ہے اور اس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات اور ہریانہ میں 2414 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی طرح، کرناٹک اور تمل ناڈو میں 5089 ایم ٹی کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے جس کی ایم ایس پی قدر 52.40 کروڑ روپے ہے، اس سے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے کوپرا اور اڑد کے نرخ بیشتر بڑی پیداواری ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ چل رہے ہیں۔ خریف کی دالوں اور تلہن کے لیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے متعلقہ ریاستوں کی طے شدہ تاریخ سے خریداری کے آغاز کے لیے ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔

پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کا کام جاری ہے۔ 28 اکتوبر 2020 تک 93 ہزار 167 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 143769 لاکھ روپے مالیت کی 490 ہزار 689 کپاس کے گٹھوں کی خریداری کی گئی ہے۔

*****
(م ن – ع ا)
(रिलीज़ आईडी: 1668854)
आगंतुक पटल : 167