امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران کم از کم امدادی قیمت کا نفاذ


دھان کی خرید میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد کا قابل ذکر اضافہ

Posted On: 25 OCT 2020 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 /اکتوبر 2020 ۔ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کے دوران حکومت کے ذریعے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی اپنی موجودہ اسکیموں کے مطابق ہی کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر خریف فصلوں کی خرید کا عمل جاری ہے، جیسا کہ سابقہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے۔

خریف 2020-21 کے لئے دھان کی خرید پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، گجرات اور کیرالہ میں بحسن و خوبی جاری ہے۔ 24 اکتوبر 2020 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں سے 144.59 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جاچکی ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 117.55 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہوئی تھی۔ اس سال اب تک ہوئی دھان کی خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 144.59 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی کل خرید میں سے صرف پنجاب کی حصے داری 95.20 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو کہ کل خرید کا 65.84 فیصد ہے۔

تقریباً 12.41 لاکھ کسانوں کو حکومت کی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کا فائدہ پہنچاتے ہوئے موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں 18880 روپئے فی میٹرک ٹن کی کم از کم امدادی قیمت پر 27298.77 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B1GE.png

ریاستوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اوڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں سے پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے 45.10 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اگر نوٹیفائیڈ کاشت کاری کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بازار کی شرحیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں تو ریاست کی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت دلہن، تلہن اور کھوپرا فصل کی خرید سے متعلق تجاویز کی موصولگی پر بھی منظوری دی جائے گی، تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے 2020-21 کے لئے نوٹیفائی کی گئی کم از کم امدادی قیمت پر براہ راست ان فصلوں کے ایس اے کیو گریڈ کی خرید کی جاسکے۔

24اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 894.54 میٹرک ٹن مونگ اور اڑد کی خرید ایم ایس پی کی قدر پر کی ہے۔ اس طرح تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 871 کسانوں کے 6.43 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کرناٹک اور تمل ناڈو سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کسانوں کو مستفید کرتے ہوئے کم از کم امدادی قیمت پر 52.40 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ کھوپرا اور اڑد کی فصل کے لئے زیادہ تر اہم پروڈیوسنگ اسٹیٹ میں ایم ایس پی پر یا پھر اس کے اوپر کی شرح پر ادائیگی کی جارہی ہے۔ ان سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں خرید دلہن اور تلہن کے سلسلے میں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مقررہ تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CFBH.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033TQW.png

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کپاس کی خرید کا کام کم از کم امدادی قیمت کے تحت بحسن و خوبی جاری ہے۔ مورخہ 24 اکتوبر 2020 تک 68419 کسانوں سے 104790.17 لاکھ روپئے کی ایم ایس پی پر کپاس کی 353252 گانٹھوں کی خرید کی جاچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IWP2.png

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6694

25.10.2020


(Release ID: 1667543) Visitor Counter : 165