یو پی ایس سی

انڈین فارسٹ سروس (مین) امتتحان 2020 میں داخلے کے لئے سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2020 کا نتیجہ

Posted On: 23 OCT 2020 8:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  اکتوبر 2020،          چار اکتوبر 2020 کو سول سروسز  (ابتدائی) امتحان 2020 کے ذریعہ منعقدہ  اسکریننگ ٹسٹ  کی  بنیاد پر انڈین فارسٹ سروس (مین) امتحان 2020 میں داخلے کے لئے  درج ذیل رول نمبر والے امیدواروں کو  اہل پایا گیا ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری  عارضی ہے۔ امتحان کے قوانین کے مطابق  ان تمام امیدواروں کو انڈین فارسٹ سروس  (مین) امتحان 2020 کے لئے  مفصل  درخواست کے فارم ۔I (ڈی اے ایف۔I) میں  پھر سے  درخواست دینی ہوگی۔ یہ فارم یونین پبلک سروس کمیشن  کی ویب سائٹ  (https://upsconline.nic.in) پر دستیاب ہو گا ۔ اہلیت حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کومشورہ دیا جاتا ہے کہ 28 فروری 2021 بروز ہفتہ سے 7 مارچ 2021  بروز اتوار  تک منعقد ہونے والے انڈین فارسٹ سروس  (مین) امتحان 2020 میں داخلے کے لئے  انڈین فارسٹ سروس کے لئے  ڈی اے ایف۔I  مقررہ طریقے سے یعنی آن لائن  بھریں  اور اسے آن لائن جمع کرائیں۔ ڈی اے ایف۔I  کمیشن کی ویب سائٹ پر  16 نومبر 2020  بروز پیر سے  27 نومبر 2020  بروز جمعہ کو  شام چھ بجے تک  دستیاب  ہوگا۔اہم ہدایات (آئی ایف او ایس  کے لئے ڈی اے ایف۔ I بھرنے اور کمیشن کے پاس آن لائن جمع کرانے سے متعلق) بھی ویب سائٹ  پر دستیاب ہوں گی۔

کامیاب قرار دیئےجانے والے امیدواروں کو  آن لائن ڈی اے ایف۔I بھرنے سے پہلے  ویب سائٹ کے  متعلقہ صفحہ پر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اہلیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو  یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ہندوستان کے گزٹ  (غیر معمولی)  بتاریخ 12 فروری 2020  میں شائع کئے گئےانڈین فارسٹ  سروسز امتحان 2020 کے قوانین کو بھی دیکھیں۔

توجہ دیں کہ محض درخواست کا فارم  جمع کرانے  سے ہی  کسی امیدوار کو انڈین  فارسٹ سروسز (مین ) امتحان  میں داخلے کا حق نہیں ملے گا۔ امتحان شروع ہونے سے  3،4 ہفتے قبل  اہل امیدواروں کے لئے   کمیشن کی ویب سائٹ پر  اس امتحان کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ ای۔ ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کیا جائے گا۔  ڈی اے ایف۔I جمع کرانے کے بعد  امیدوار کے ڈاک کے پتے  یا ای۔ میل ایڈریس یا موبائل نمبر میں کوئی تبدیلی ، اگر کوئی ہوتی ہے تو،  کمیشن کو اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔

امیدواروں کو  یہ اطلاع  بھی دی جاتی ہے  کہ سول سروسز (ابتدائی ) امتحان 2020 میں  منعقد  کئے گئے اسکریننگ ٹسٹ کے  نمبروں، کٹ آف مارکس  اور آنسر کیز انڈین فارسٹ  سروسز امتحان 2020 کے مکمل عمل کے ختم ہونے  کے بعد یعنی  اس امتحان کے آخری نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد  ہی کمیشن کی ویب سائٹ  https://upsconline.nic.inHYPERLINK "http://www.upsc.gov.in/"پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

یو نین پبلک سروس کمیشن   کا ایک  فیسی لٹیشن کاؤنٹر اس کے کیمپس میں ایکزامینیش ہال بلڈنگ کے قریب  ہے۔ امیدوار مذکورہ بالا امتحان کے اپنے نتیجے کے بارے میں کوئی معلومات/ وضاحت  اس فیسی لٹیشن کاؤنٹر سے کام کے تمام دنوں میں  صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ذاتی طور پر  یا ٹیلی فون نمبر  01123385271، 01123098543  اور  01123381125  سے حاصل کرسکتے ہیں۔ امیدوار اپنے نتیجے کے بارے میں معلومات یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹhttps://upsconline.nic.inHYPERLINK "http://www.upsc.gov.in/". سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Click here for results:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6673



(Release ID: 1667305) Visitor Counter : 109