ارضیاتی سائنس کی وزارت
آندھرا پردیش میں 21 اکتوبر کو بھاری بارش کا امکان- 21 اور 23 اکتوبر کو بھی عام طور پر ہوسکتی ہے بھاری بارش
22 اور 23 اکتوبر کو مغربی بنگال کے گنگا کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان اور 22 سے 24 اکتوبر 2020تک پورے شمال مشرقی ہندوستان میں ہوسکتی ہے تیز بارش
23 اکتوبر 2020 کو آسام اور میگھالیہ میں بھی بارش کی پیش گوئی ،اترپردیش ، پورے بہار ، مغربی بنگال اور سکم کے شمال مشرقی علاقوں ، جھاکھنڈ کے شمال مشرقی علاقوں ، شمالی چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں اور مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں سے جنوب مغربی مانسون واپس ہوا
خلیج بنگال کے مغربی وسط اور قریبی علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا ماحول بنا رہے گا
Posted On:
21 OCT 2020 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 اکتوبر 2020/ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے نیشنل ویدر فور کاسٹنگ سینٹر /ریجنل میٹرولاجیکل سینٹر کے مطابق :
(۱) مغربی وسط ، خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بنا رہے گا ۔
(۲) خلیج بنگال کے وسطی حصوں اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا رہے گا ، آئندہ 24 گھنوں کے دوران اس کے شمال مغرب اور شمال –شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے ، بعد ازاں آئندہ کے 48 گھنٹوں کے دوران یہ مغربی بنگال – بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ جائے گا اوراس کے بعد اس کا رخ اڑیشہ کی طرف ہوگا ۔ شروع میں دباؤ کم رہے گا لیکن بعد کے 24 گھنٹوں کے دوران یہ زیادہ دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
انتباہ
(i) بارش (آندھرا پردیش ، تلنگانہ، اڑیشہ ،مغربی بنگال کے گنگا کے کنارے والے علاقے اور شمال مشرقی ریاستوں میں بارش ہوسکتی ہے۔)
1۔ 21 کو آندھرا پردیش میں گھن گرج کے ساتھ زبردست بارش (64.5 -115.5ملی میٹر /دن) ہوسکتی ہے۔ 21 اور 23 کو بھی بارش کا امکان ہے۔ البتہ 22 اکتوبر کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔ 22 اور23 کو مغربی بنگال کے گنگا کے کنارے والے علاقوں میں بھاری بارش (115.6-204.4 ملی میٹر/دن)ہوسکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی ہندوستان میں 22 سے 24 اکتوبر 2020 تک بارش کا امکان ۔
2۔23 اکتوبر2020 کو آسام اور میگھالیہ میں بھاری بارش (204.4ملی میٹر سے زیادہ )ہوسکتی ہے۔
(ii) ہوا کے بارے میں انتباہ
1۔ 21 اکتوبر کو بنگال کے وسطی خلیج کے اوپر تیز ہوائیں(40-50کلو میٹر سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے )چل سکتی ہے۔جبکہ 22 اور 23 اکتوبر کے دوران بنگال کی وسطی خلیج میں 50-60 کلو میٹر سے لے کر 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چلنے کا امکان ۔23 اور 24 اکتوبرتک بنگال کی شمالی خلیج میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
2۔ شمال اور شمال کے اطراف کو بھی 40-50 کلو میٹر سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
آندھرا پردیش اور جنوبی اڑیشہ کے ساحلی علاقوں میں 21-22 اکتوبر کو 45-55 سے 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شمالی اڑیشہ –مغربی بنگال –بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں 23 سے 24 اکتوبر کی شام میں 50-60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
(iii)سمندر کی صورتحال
1۔ 21 کو وسط اور قریبی بنگال کی شمالی خلیج میں سمندر کی حالت ابتر رہے گی ۔
2۔ شمالی آندھرا پردیش اور اس کے آس پاس کے علاقوں وجنوبی اڑیشہ کے ساحلی علاقوں میں 21-22 اکتوبر کو سمندر کی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے۔ شمالی اڑیشہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں – مغربی بنگال- بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں 23-24 اکتوبر کو سمندر کی حالت میں ابتری رہے گی۔
(iv)ماہی گیروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ 22 اکتوبر اور 24 اکتوبر کی شام تک و مغربی بنگال کی مغربی وسطی خلیج اور آندھرا پردیش کے آس پاس کے ساحلی علاقوں میں نہ جائیں ۔ اسی طرح 24 اکتوبر کی شام تک بنگال کی شمالی خلیج اور اڑیشہ –مغربی بنگال – بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں ماہی گیری کے لئے جانے سے گریز کریں۔
سسٹم کے اپڈیٹ کے لئے برائے کرم ہماری ویب سائٹ www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in دیکھیں۔
5 –دن کثیردرمیانی موسم انتباہ
5-Days Multi Hazard Weather Warning:
Withdrawal of Southwest Monsoon:
جنوب مشرقی مانسون کا انخلا
************
م ن ۔ ج ق۔ س ا
U.no:6638
(Release ID: 1666972)
Visitor Counter : 124