اسٹیل کی وزارت

سیل نے‘ اٹل سرنگ’ کے لئے 9000 ٹن سے زیادہ اسٹیل کی سپلائی کی،پروجیکٹ میں استعمال کئے گئے کل اسٹیل کا  دو تہائی فراہم کیا

Posted On: 02 OCT 2020 8:15PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ(پی ایس یو)، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا( سیل) نے اٹل روہتانگ سرنگ کی تعمیر میں اسٹیل کے زیادہ تر حصے کی سپلائی کی ہے، جس کا افتتاح کل عزت مآب  وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ سیل نے اس پروجیکٹ میں استعمال کئے جانے والے کل 15000 ٹن اسٹیل میں سے 9000 ٹن سے زیادہ معیاری اسٹیل کی سپلائی کی ہے۔ یہ سرنگ 3000 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر دنیا کی سب سے لمبی سڑک سرنگ بن  گئی ہے۔ کمپنی نے ایک بار پھر ملک کے لئے اہم بنیادی ڈھانچہ بنانے اور بھارت کو مضبوط کرنے میں حصہ داری نبھائی ہے۔

اسٹیل اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے سیل کی تعریف کی اور کہا،‘‘ یہ سرنگ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک سطح پر بھی کافی اہم ہوگی۔ یہ اسپیتی وادی کی کنکٹیویٹی کو بھی بڑھائے گی۔یہ تعمیر کے مقام اور موسم کے چنوتی بھرے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ سیل نے اس پروجیکٹ کے لئے بڑی مقدار میں اسٹیل کی سپلائی کی ہے۔سیل ہمیشہ قومی ضرورت کے لئے آگے آیا ہے اور اسٹیل کی سپلائی  کرتا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرنا جاری رکھے گا۔’’

کسی بھی موسم کے دوران اٹل سرنگ سال بھر ہماچل پردیش کے منالی کو لاہول اور اسپیتی وادی سے جوڑے رکھے گا۔ سیل کے ذریعہ سپلائی کی جانے والی 9000 ٹن اسٹیل میں تقریباً 6500 ٹن ٹی ایم ٹی، بنیادی ڈھانچے کے 1500 ٹن اور 1000 ٹن پلیٹس اسٹیشن اور کنٹرول روم کی تعمیر کے لئے  بی ای ایم اور جی سی شیٹ دیا گیا ہے۔

سیل کے صدر جناب انل کمار چودھری نے کہا کہ ‘‘ سیل نے ہمیشہ خود کو مضبوط کیا ہے اور ملک کی خدمت میں لگا رہے گا۔ کمپنی کے لئے یہ اعزاز کامقام ہے کہ اس نے بھارت کو مضبوط بنانے کے لئے اس قسم کے اہم پروجیکٹ میں حصہ داری نبھائی ہے۔ سیل کی نئی سہولیات ہر گھریلو ضرورت کو پورا کرنے میں ہماری صلاحیتوں اور مہارت کو بڑھا رہی ہے۔ بھارت جیسے جیسے خود کفیل بننے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے سیل ملک کے ہر بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ضروری مضبوط اسٹیل کی پیداوار میں حصہ داری نبھائے گا۔’’

****

( م ن ۔ ق ت۔رض)

Word-451 (2020 23.10.)

U- 6640



(Release ID: 1666971) Visitor Counter : 79


Read this release in: Punjabi , English , Hindi