وزارت سیاحت
سیاحت کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ریاستی وزرائے سیاحت کے ساتھ 15 اور 16 اکتوبر 2020 کو دو روزہ ورچوئل میٹنگ کریں گے
Posted On:
14 OCT 2020 10:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 اکتوبر، کلچر اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل 15 اور 16 اکتوبر 2020 کو نئی دہلی میں ریاستی وزرائے سیاحت کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ کا ایجنڈا اس طرح ہے:
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مابین سفر کو آسان بنانا جس سے داخلی سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے سیاحت اور مہمان نوازی کے سیکٹر کے لیے ترغیبات کی پیش کش۔
حفاظت کے طور طریقوں کی پابندی کے سلسلے میں مہمان نوازی کی صنعت کے لیے جائزے آگاہی اور تربیتی نظام(ایس اے اے ٹی ایچ آئی) کے لیے کام کرنا۔
سیاحت کے احیاء کے لیے تجویزیں جن میں سیاحت کی وزارت کی قومی مربوط ڈاٹا بیس آف ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری (این آئی ڈی ایچ آئی) بھی شامل ہیں تاکہ مہمان نوازی کے یونٹوں کے بارے میں ایک زبردست ڈاٹا بیس تیار ہوسکے۔
سیاحت کے وزیر کی قیادت میں سیاحت کی وزارت ساجھے داروں کے ساتھ مل کر سیاحت کے سیکٹر کی مدد کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ وزارت نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت کے ساجھے داروں کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہےجس کے ذریعے سیاحت کی معیشت کا احیاء کیا جاسکے اور یہ کام مانگ، خاص طور پر داخلی سیاحت کو فروغ دے کر مانگ میں بحالی کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزارت نےپچھلے چھ مہینوں کے دوران سیاحت کی صنعت کے مختلف شعبوں کے ساتھ سرگرم میٹنگیں کی ہیں جس کا مقصد صنعت کی مشکلات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
مئی 2020 میں، وزیر موصوف نے کووڈ-19 کی طرف سے درپیش چیلنجوں اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے درکار اقدامات اور یہ کہ کس ریاستیں اور وزارت ایک ساتھ مل کر کام کرسکتی ہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحت کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی تھی۔
ایس اے اے ٹی ایچ آئی اسٹینڈرڈ کووڈ-19 کے رہنما خطوط کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے یہ رہنما خطوط سیاحت نیز خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔ اسٹینڈرڈ میں اس حقیقت پر زور دیا گیا ہےکہ وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں ایک سرگرم حکمت عملی کی مہمان نوازی کے یونٹوں کی ضرورت ہے۔ اور اس میں 10 اہم عناصر شامل ہونے چاہئیں۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:6425
(Release ID: 1665367)
Visitor Counter : 89