جل شکتی وزارت

جل جیون مشن سے ناگالینڈ کے دور دراز کے گاؤوں کی بدلتی تصویر ؛برادری کی حصے داری سے دور دراز کے علاقوں میں نل کے ذریعے پانی کی فراہمی سے معیار زندگی کو بدلنے میں مدد مل رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 15 OCT 2020 6:19PM by PIB Delhi

ناگالینڈ کے پھیکن ضلع کے تیکھوبا گاؤں کے لوگوں کے درمیان برادری کی حصے داری کا جذبہ دیگر مقامی برادری کے لئے حوصلے کا باعث ہے۔یہاں کے لوگوں نے پانی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے دیستی طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔پانی کا ذریعہ گاؤں سے 5.5کلو میٹر تھا، جہاں سے گریویٹی سسٹم کے ذریعے اس پہاڑی علاقے کے گاؤں میں پانی لانا ایک چنوتی بھرا کام تھا۔گاؤں کی کونسل اور مقامی واٹر اینڈ سینی ٹیشن (واٹسن) کمیٹی کی قیادت میں برادری نے جنگلات، فینسنگ کا کلیئرنس حاصل کیا ، مزدوروں کا انتظام کیا اور پانی کی سپلائی کے نظام کے لئے لوگوں سے عطیہ کے ذریعے زمین حاصل کی۔اس اسکیم کے تحت 553 گھروں میں روزانہ فی کس کم از کم 55 لیٹر پانی فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔گاؤں کی کونسل ہر ایک گھر سے پانی کی فیس جمع کرتی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ پانی کا صحیح استعمال اور پانی کی سپلائی  کے رکھ رکھاؤ کا خرچ بھی وقت پر مہیا ہوتا رہے۔

 

0005.jpg

 

اسی طرح ویدامی گاؤں کے لوگوں کی خوشی بھی یہ ظاہر کرتی ہے کہ جل جیون مشن کے تحت انہیں جینے کا ایک نیا راستہ حاصل ہوا ہے۔ اس گاؤں کے ہر گھر میں اب ہر روز فی کس 55 لیٹر پانی مہیا کیا جارہا ہے۔وافر مقدار میں پانی کی روزانہ فراہمی برادری کی حصے داری اور مقامی واٹر اینڈ سینی ٹیشن (واٹسن)کمیٹی کی سرگرم شمولیت سے ہی ممکن ہوپائی ہے۔یہی کہانی شونگ پھونگ گاؤں کے 65 گھروں کی بھی ہے، جو کہ اس مشن کے تحت احاطہ کیا جانے والا پہلا گاؤں ہے۔یہ گاؤں ناگالینڈ کے کیپھائرضلع میں ہے۔اکثر گریویٹی اسکیموں کی طرح ہی یہاں پر بھی پائپ بچھانے کا کام چنوتی بھرا تھا،کیونکہ  یہاں پر سڑک نہیں کے برابر ہے، لیکن اس چیلنج نے برادری کے جذبہ کو کمزور نہیں ہونے دیا اور پورا گاؤں متحد ہوگیا اور اس نے نقدی اور مزدوری کی پیشکش کے ذریعے نل سے پانی کے کنکشن کے خواب کو پورا کرلیا۔ اس گاؤں کی واٹسن کمیٹی پانی کی سپلائی اور اس کے رکھ رکھاؤ کی نگرانی بھی کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پانی کی سپلائی کا یہ نظام طویل عرصے تک برقرار رہے ۔

 

0006.jpg

 

مرکزی حکومت کا پروگرام ، جل جیون مشن (جے جے ایم)اس مقصد کے تحت ریاستی  حکومتوں کے تعاون سے نافذ کیا جارہا ہے کہ دیہی علاقوں کے ہر گھر میں تسلسل اور طویل مدت کی بنیاد پر وافر مقدار میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔جے جے ایم غیر مرکوزی ، مانگ پر مبنی، برادری کے ذریعے نظم کیا جانے والا پروگرام ہے، جس میں مقامی ، دیہی برادریاں پانی کے استعمال اور اس کی منصوبہ بندی ، نفاذ ، دیکھ ریکھ، آپریشن اور گاؤں میں اس کی سپلائی کے کام کو انجام دیتی ہے۔ دور دراز کے پہاڑی علاقوں سے اس قسم کی کامیاب کہانیاں بتاتی ہیں کہ یہ مشن دیہی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ایک بڑا رول ادا کررہا ہے۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 6448)


(रिलीज़ आईडी: 1665063) आगंतुक पटल : 179
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu