زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مہیلا کسان دیوس کا انعقاد


‘ترقی پسند خواتین کسانوں کی حوصلہ بخش کہانیاں’پر ای- بُک اور خواتین کسانوں پر دو مختصر فلمیں جاری کی گئیں

Posted On: 15 OCT 2020 7:50PM by PIB Delhi

زراعت ، تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے 15 اکتوبر 2020ء کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہیلا کسان دیوس کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔زراعت اور کسانوں کے فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا، سیکریٹری (اے سی اینڈ ایف ڈبلیو)جناب سنجے اگروال اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر جناب پرشوتم روپالا اور کامیاب خواتین کسانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ‘ترقی پسند خواتین کسانوں کی حوصلہ بخش کہانیاں’ پر ای-بُک اور دو مختصر فلمیں ‘مہیلا کرشک  اور زراعت میں ان کاتعاون’اور‘ کامیاب خواتین کسانوں کی عالمی مثالیں’لانچ کی گئیں۔

اس موقع پر بولتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ خواتین کسان اور عورتوں کا سیلف ہیلپ گروپ(ایس ایچ جی)اپنے اہم تعاون سے دیہی اقتصادیات اور زرعی ترقی میں بڑا رول ادا کرتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کامیاب خواتین کسانوں کی حوصلہ بخش کہانیاں دوسری ریاستوں میں دوہرائی جانی چاہئے، تاکہ ملک بھر کے خواتین کسانوں کو حوصلہ مل سکے۔گاؤں کی سطح پر عورتوں کے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ ہونا چاہئے اور شہری علاقوں تک ان کی سپلائی کے لئے نقل و حمل کا انتظام کیاجانا چاہئے۔اس کے علاوہ شہد کی مکھی پالنے، ماہی پروری، مرغ پروری، مویشی پروری جیسے شعبوں میں بھی خواتین کسانوں کے لئے بے انتہا امکانات موجود ہیں اور خواتین کسانوں کے نمائندوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے ان شعبوں میں خواتین پر مرکوز اسکیموں کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

اس موقع پر سیکریٹری (اے سی اینڈ ایف ڈبلیو)نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زور دے کر کہا کہ خواتین کسان ، کسانوں کے لئے بنائی گئی تمام اسکیموں ، خاص کر کسان کریڈٹ کارڈ اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن سے فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔حال ہی میں متعارف کرائے گئے کسانوں کے دو قوانین ‘‘کسانوں کی تجارت اور کامرس(فروغ اور سہولت کی فراہمی)قانون  ، 2020ء’’ اور ‘‘قیمت کی یقین دہانی پر کسانوں کا (با اختیاری اور تحفظ)معاہدہ اور کسانوں کی خدمات کا قانون، 2020’’ دیہی برادری  کے معاش کو فروغ دیں گے۔گاؤں کی سطح پر خام زرعی پیداوار کی قدر میں اضافہ کےالتزام  کی حوصلہ افزائی حال ہی میں متعارف کرائے گئے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ کے تحت کی جائے گی۔

 

*************

م ن۔ق ت۔ن ع

(16.10.2020)

(U: 6445)


(Release ID: 1665041) Visitor Counter : 151


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi