وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کی بنگلہ دیش کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق

Posted On: 02 OCT 2020 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،02؍اکتوبر:ہندوستانی بحریہ نے دوسرے مرحلہ میں بنگلہ دیش کی بحریہ کے ساتھ گذشتہ 3اکتوبر 2020کو شمالی خلیج بنگال میں ایک مشترکہ مشق کیا۔ اس سے پہلے 2019میں دونوں کے درمیان مشرتکہ مشقیں ہوچکی ہیں ۔ بونگوساگرمشق کامقصد ساحلی علاقوں میں مشق اور آپریشن کرکے مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو جلادینا اورباہمی سطح پرآپریشن کو فروغ دیناہے ۔

شمالی خلیج بنگال میں ہی 4اور5اکتوبرکو دونوں فوجوں کے درمیان تیسرے مرحلہ کی مشق ہوئی ۔ مشق کے دوران ہندوستانی بحریہ اوربنگلہ دیش بحریہ کے نوجوانوں نے انٹرنیشنل میریٹائم باؤنڈری لائن پرمشترکہ طورپرپیٹرولنگ بھی کی اس سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان نہ صرف مفاہمت کی فضاہموارکرنے میں مددملے گی بلکہ سرحد پرہونے والی غیرقانونی سرگرمیوں پرقدغن لگانے میں بھی مدد ملے گی ۔

ہندوستان اوربنگلہ دیش طویل عرصے سے مربوط باہمی رشتے میں اور رشتے مختلف شعبوں اور سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ حالیہ برسوں کے دوران اس رشتے میں مزید مضبوطی آئی ہے ۔ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے عوام کے درمیان بھی گہرے ثقافتی رشتے ہیں اور دونوں ملکوں کے لوگ جمہوری معاشرہ کا مشترکہ ویژن رکھنے کے ساتھ ساتھ قانونی نظام پریقین رکھتے ہیں ۔

بونگ ساگرکے نام سے ہوئی ان مشترکہ مشقوں کی اس لحاظ سے بڑی اہمیت ہے کہ یہ مجیب برشوکے دوران ہوئی ہے ۔ قابل ذکرہے کہ بنگلہ دیش میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی پیدائش کی صدی منائی جارہی ہے ۔

 

*************

)م ن۔ق ج ۔ ع آ: 14.10.2020)

U-6360



(Release ID: 1664265) Visitor Counter : 201