خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

آئی آئی ایف پی ٹی میں طلباء کے رہائشی کمپلیکس اور دیگر سہولیات کا ورچوول طریقے سے افتتاح


نئی خریدی گئی زمین پر نئے بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا

آتم نر بھر بھارت کے لئے زراعت اور کسانوں کی خوشحالی ضروری:نریندر سنگھ تومر

Posted On: 13 OCT 2020 7:27PM by PIB Delhi

دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود ،پنچایتی راج اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ  آتم نر بھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے زراعت اور کسانوں کی خوشحالی ضروری ہے۔آئی آئی ایف پی ٹی میں طلباء کے رہائشی کمپلیکس اور پائلٹ فوڈ پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں  مرکزی حکومت نے  خوراک کی ڈبہ بندی کی نشان دہی حکومت کے ترجیحی شعبہ اور آتم نر بھر بھارت کی پہل کے فوکس سیکٹر کے طورپر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دور اندیشی پر مبنی وزیر اعظم کی قیادت میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں، تاکہ زرعی شعبے کی ترقی کو ممکن بنایا جاسکے اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں تعاون فراہم کیاجاسکے۔جناب تومر نے تمام وابستگان سے اپیل کی کہ وہ اقتصادیات ، بنیادی ڈھانچہ، نظام ، انسانی آبادی اور مانگ کے لئے مل کر کام کریں۔

جناب تومر نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کی ذریعے نئی خریدی گئی زمین میں نئے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں قائم کئے گئے طلباء کے رہائشی کمپلیکس اور پائلٹ فوڈ پروسیسنگ پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، وزارت کی سیکریٹری محترمہ پشپا سبرامنیم اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب منہاج عالم بھی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

آئی آئی ایف پی ٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ اس ادارہ کی شروعات 1967ءمیں دھان کے معیار کی جانچ کی لیباریٹری کے طورپر ہوئی تھی اور اس میں آئندہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی۔جناب تومر نے کہا کہ حال ہی میں اس ادارہ کا نام تبدیل کرکے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی کردیا گیا ہے اور اس میں دودھ، گوشت، مچھلی اور مرغی سمیت خوراک کی ڈبہ بندی کے تمام شعبوں اور خدمات کو وسیع کیاگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ایف پی ٹی میں  تحقیق صرف تجربہ گاہوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اسے کسانوں اور عوام تک پھیلایا گیا ہے۔جناب تومر نے ادارہ کے توسیعی منصوبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے تحقیق و ترقی ، صلاحیت سازی ، مشاورت اور تعلیمی مقاصد سے متعلق جدید ترین سہولیات کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوگا۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت نے اصلاح کے لئے چند کلیدی شعبوں کی نشان دہی کی ہے، جس میں سپلائی چین  انفراسٹرکچر، معیاری اور حفاظتی پیمانوں پر ناکافی فوکس ،پیداوار کی  ترقی اور اختراع کی کمی اور سپلائی چین میں ادارہ جاتی کمیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو دور کرنے کے لئے حالیہ برسوں میں متعدد نئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں، جن کا مقصد ہر ایک ہندوستانی کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی نے ادارہ جاتی اسکیم کے تحت ملک کو کافی مدد پہنچائی ہے۔

فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے وسیع  امکانات کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ زرعی پیداوار کے بیش قیمتی وسائل کے ساتھ بھارت متعدد غذائی اشیاء کی پیداوار کرنے والے عالمی قائدین کی صف میں کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کے ذریعے فراہم کی گئی قدر مالی سال 2020 میں 19.48لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ ترقیات میں 4 فیصد کا اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی غذائی صنعت زبردست ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور عالمی غذائی تجارت میں نئے میدان تلاش کررہی ہے اور اپنے تمام امکانات کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی ملک کے کل غذائی بازار کا 32 فیصد ہے، جو کہ اسے ملک کی سب سے بڑی صنعتوں میں شامل کرتا ہے اور یہ پیداوار ، کھپت، برآمدات اور متوقع ترقی کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے۔تاہم  خراب ہونے کی متوقع فیصد باغبانی سے متعلق فصلوں میں9-3فیصد اور16-5فیصد کے درمیان ہے، جبکہ مچھلی، گوشت اور مرغی میں یہ 2.5سے 10.52فیصد کے درمیان ہے۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) کی درجہ بندی 2020 میں بھارت کے تمام انجینئرنگ کالجوں میں 74ویں نمبر پر آنے پر ادارہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اے ٹی اے ایل اینوویشن رینکنگ 2020 میں ملک میں تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ 25-6 اداروں کی فہرست میں شامل ہونے کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلئے بھی ادارے کی  تعریف کی۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت کی سیکریٹری محترمہ پُشپا سبرامنیم نے کہا کہ آئی آئی ایف پی ٹی کا یہ توسیعی منصوبہ تمام وابستگان کو سہولیات فراہم کرے گا۔ا نہوں نے کہا کہ ادارے میں 100 فیصد پلیسمنٹ فخر کا باعث ہے۔آئی آئی ایف پی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سی آنند رام کرشنن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

آئی آئی ایف ٹی کے بارے میں

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی(آئی آئی ایف پی ٹی)، تنجاوُر خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت ، حکومت ہند کے تحت ایک قومی تحقیق و ترقی اور تعلیمی ادارہ ہے۔اس ادارے میں خوراک کی ڈبہ بندی پر تحقیق کے علاوہ تعلیمی پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں۔یہ ادارہ ہائی ٹیک تحقیقی سہولیات ، بزنس اِنکیوبیشن سینٹر سے لیس ہے اور یہاں پر خوراک کی جانچ کی تجربہ گاہ بھی موجود ہے۔آئی آئی ایف پی ٹی نے بھارت میں اور ملک کے باہر صنعتی برادریوں سے مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں۔ادارہ نے حال ہی میں اپنے موجودہ مقام کے قریب 14.50ایکڑ زمین تحویل میں لی ہے، جہاں پر اس کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کےلئے نئے بنیادی ڈھانچے تعمیر کئے جائیں گے۔

 

********

م ن۔ق ت۔ن ع

 (U: 6353)




(Release ID: 1664241) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Manipuri , Tamil