ارضیاتی سائنس کی وزارت

مغربی وسطی خلیج بنگال پر دباؤ ، مغرب، شمال مغرب کی طرف رخ کرگیا اور یہ وشاکھاپٹنم کے جنوب مشرق میں تقریباً 330 کلو میٹر کاکی ناڑا (آندھراپردیش) کے مشرق، جنوب مشرق میں تقریباً 370 کلو میٹر اور آندھراپردیش کے نرساپور کے مشرقی جنوب مشرق میں 400 کلو میٹر کی دوری پر مرکوز ہے


توقع ہے کہ یہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ایک گہرے دباؤ میں بدل جائے
جنوبی اڈیشہ اور قریبی چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائیل سیما، کرناٹک اور شمالی کیرالہ کے الگ الگ مقامات پر بھارتی سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے
12 اکتوبر کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور شمالی کیرالہ اور آس پاس کے ساحلی کرناٹک میں الگ الگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش (20 سینٹی میٹر یومیہ سے زیادہ) ہوسکتی ہے

Posted On: 11 OCT 2020 9:08PM by PIB Delhi

بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سمندری طوفان کی آگاہی دینے والے ڈویژن کے مطابق گزشتہ 6 گھنٹے کےد وران 07 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغربی وسطی خلیج بنگال پر دباؤ مغربی، شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔ یہ آج یعنی 11 اکتوبر 2020 کو بھارت کے وقت کے مطابق 17:30 بجے 15.5 عرب البلد اور ای 85.4 طول البدل لگ بھگ 330 کلو میٹر جنوب مشرق میں وشاکھاپٹنم، کاکی ناڑا(آندھراپردیش) سے 370 کلو میٹر مشرق، جنوب مشرق میں اور 400 کلو میٹر مشرق، جنوب مشرق نرساپور (آندھرا پردیش) میں مرکوز ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران یہ مزید شدت اختیار کرکے ایک گہرے دباؤ میں بدل جائے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے اور 12 اکتوبر 2020 کی رات کے دوران نرساپور اور وشاکھا پٹنم کے درمیان شمالی آندھراپردیش کو عبور کرلے۔

وارننگ

بارش کی وارننگ:

 11 اکتوبر 2020 کو ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائیل سیما، کرناٹک اور شمالی اندرون کرناٹک کے بیشتر علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے اور جنوبی اڈیشہ ساحلی اور جنوبی اندرون کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھوارا اور کیرالہ میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

12 اکتوبر 2020 کو جنوبی اڈیشہ اور پاس کے چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائیل سیما، کرناٹک اور شمالی کیرالہ میں دور دور مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑا اور ودربھ میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔

شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں الگ الگ مقامات میں انتہائی بھاری بارش (20 سیٹی میٹر یومیہ) ہونے کا بھی امکان ہے۔ 12 اکتوبر کو ہی شمالی شمالی کیرالہ اور قریب کے ساحلی کرناٹک میں بھی انتہائی بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

13 اکتوبر کو تلنگانہ، شمالی اندرونی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھواڑا میں الگ الگ علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی اڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، رائیل سیما، ساحلی کرناٹک اور ودربھ میں بھی دور دور مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

سمندری وارننگ:

11 اکتوبر کو مغربی سینٹرل اور پاس کے جنوب مغربی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ ساحلی اڈیشہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں پر 55-45کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 65 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار 50-40 فی گھنٹے کی ر فتار سے ہوائیں چلیں گی۔

سمندری حالات:

11 اور 12 اکتوبر 2020 کو مغربی وسطی اور قریب کے شمال مغربی خلیج بنگال، جنوب مغربی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ اڈیشہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں پر سمندری حالات خراب سے زیادہ رہیں گے اور 11 سے 13 اکتوبر 2020 کے دوران خلیج منار میں سمندری حالات خراب اور تیز لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

ماہی گیروں کو مشورہ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 11 اور 12 اکتوبر 2020 کو مغربی وسطی، شمال مغرب اور جنوب مغرب خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش ساحل، اڈیشہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں پر نہ جائیں اور 11 سے 13 اکتوبر 2020 کے دوران خلیج منار کی طرف نہ جائیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WPH0.png

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022BOR.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JZ3V.png

 

 

...............................................................

  م ن، ح ا، ع ر

U-6286


(Release ID: 1663903) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Manipuri , Tamil