امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

تور اور ارد کی خردہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات


خردہ مداخلت کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو دھلی ارد کے ۔ 18 (خریف 2018 کا اسٹاک) والی 79 روپئے اور کے۔ 19 والی 81 روپئے فی کلو کی شرح سے مہیا کرائی جا رہی ہے، خردہ مداخلت کے لئے تور کی دال 85 روپئے فی کلو دی جا رہی ہے

Posted On: 10 OCT 2020 8:42PM by PIB Delhi

صارفین کی فلاح و بہبود کے لئے تور اور ارد کی خردہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کم کرنے اور ان دالوں کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

دالوں کی خردہ قیمتوں کو کم کرنے کے لئے ڈی او سی اے نے پہلے ہی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایم ایس پی+10فیصد کی قیمت پر حکومت کے ذریعہ رکھے گئے بفر اسٹاک میں سے تھوک یا خردہ پیک کی سپلائی کے لئے ایک میکانزم بنایا ہے۔ خردہ مداخلت کو زیادہ موثر بنانے کے لئے دالوں کے آفر پرائس کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور ڈائنمک ریزرو پولیس ( ڈی آر پی ) میں سے جو بھی کم ہو، سے ترمیم کی گئی ہے۔

اس کے مطابق، خردہ مداخلت کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو دھلی ارد کے۔18 (خریف۔ 2018 کا اسٹاک) 79 روپئے فی کلو اور کے-19 والی 81 روپئے فی کلو کی شرح سے دستیاب کرائی جا رہی ہے۔ اسی طرح، خردہ مداخلت کے لئے تور کی دال کو 85 روپئے فی کلو کی شرح سے دیا جا رہا ہے۔ حکومت ہند نے ضرورت کے حساب سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ پیشکش کی ہے۔ اس کے تحت وہ تھوک میں اور/ یا 500 گرام اور ایک کلو گرام کے خردہ پیک میں اسٹاک اٹھا سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت کے پی ڈی ایس اور دیگر آوٹ لیٹ اور خردہ دکانوں پر مناسب قیمت پر دالیں بیچنے کے لئے خردہ پیک فراہم کئے جا رہے ہیں جیسے ڈیری، باغبانی آوٹ لیٹ اور کنزیومر کارپوریشن سوسائٹی وغیرہ۔

کھپت مراکز میں دالوں اور پیاز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو قابو میں کرنے کے لئے 2015۔ 16 کے دوران پی ایس ایف کے تحت بفر اسٹاک بنایا گیا تھا تاکہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے مداخلت کیا جا سکے۔ پی ایس ایف کے تحت مارکیٹ میں موثر طور پر مداخلت کے لئے رواں سال میں 20 لاکھ میٹرک ٹن تک کے دالوں کے بفر اسٹاک کو منظوری دی گئی تھی۔ کئی عوامی فلاح و بہبود اور تغذیہ پروگراموں جیسے پی ڈی ایس ، مڈ ڈے میل اسکیم اور آئی سی ڈی ایس اسکیم کے لئے بفر سے دالوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ پی ایس ایف بفر اسٹاک نے سستی دالوں کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا ہے۔ کھلے بازار میں فروخت کے ذریعے دالوں کی سپلائی مستقل بنیادوں پر بڑھائی جاتی ہے۔

 

**************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 6271



(Release ID: 1663488) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu