جل شکتی وزارت

گوا، ہر ایک دیہی گھرانے میں نل کنکشن فراہم کراکے، ملک بھر میں اولین ’ہر گھر جل‘ ریاست بنی، دیگر ریاستوں کے لئے تقلید کی مثال قائم کی


پینے کے قابل پانی کی فراہمی مرکزی حکومت کے لئے ایک قومی ترجیح ہے: جناب شیخاوت

Posted On: 09 OCT 2020 6:51PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019CO6.jpg

 

 

نئی دہلی ، 09 اکتوبر: گوا نے ملک میں اولین ’ہر گھر جل‘ ریاست بننے کا منفرد افتخار حاصل کیا ہے، کیونکہ اس نے کامیابی کے ساتھ 2.30 لاکھ دیہی گھرانوں کا احاطہ کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں 100 فیصد چالو گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرایا ہے۔ جل جیون مشن (جے جے ایم) کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے زبردست فوائد کے استعمال ، جن کامقصد معیار زندگی کو بہتر بنانا اور دیہی برادریوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے، کے بارے میں گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرامود ساونت نے کہا کہ ریاست میں تمام دیہی گھرانوں میں نل سے پانی فراہم کرایا جا رہا ہے۔ ریاست کی عہدبستگی اور تیزی سے کیے گئے کاموں نے وقت سے قبل ہدف کی حصولیابی کو یقینی بنا دیا ہے۔

مرکزی جل شکتی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جون 2020 میں گوا کے وزیر اعلیٰ کو 2021 تک دیہی علاقوںمیں 100 فیصد چالو گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرانے کی ریاست کی سالانہ ایکشن پلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک مراسلہ تحریر کیا تھا اور یہ دوہراتے ہوئے کہ مرکزی حکومت کے لئے صاف پینے کا پانی دستیاب کرانا ایک قومی ترجیح ہے، انہوں نے مشن کے نفاذ کے لئے پورا تعاون دیا۔ اسی کے مطابق 21۔2020 میں گوا کے فنڈ کی تخصیص میں اضافہ کرکے 12.40 کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست پینے کے پانی کے وسائل، پانی کی فراہمی، گندے پانی کو صاف کرکے اسے دوبارہ لائق استعمال  بنانے، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے منریگا، ایس بی ایم (جی) پی آر آئی کے لئے 15 ایف سی گرانٹس، ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ، سے اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ، وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کے تال میل کے لئے بھی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔

گوا کے دو اضلاع یعنی 191 گرام پنچایتوں میں 1.65 لاکھ دیہی گھرانوں کے ساتھ شمالی گوا اور 98000 دیہی گھرانوں کے ساتھ جنوبی گوا نل کنکشنوں کے ذریعہ یقینی پائپ والے پانی کے ساتھ مکمل طور پر سیراب ہے۔ آبی جانچ سہولتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ریاست پانی کے معیار کی جانچ سے متعلق 14 این اے بی ایل تجربہ گاہیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جل جیون مشن ہر ایک گاؤں میں 5 افراد کو خصوصی طور پر خواتین کو فیلڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال میں تربیت فراہم کرانے کو لازمی قرار دیتا ہے، تاکہ گاؤوں میں پانی کی جانچ کا عمل انجام دیا جا سکے۔

گوا کی حصولیابی دیگر ریاستوں کے لئے تقلید کرنے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ہے کہ ہر ایک دیہی گھرانے کو خصوصاً کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دور میں نل کنکشن حاصل ہو۔ یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ گھروں کے آس پاس ہی یقینی صاف ستھرا پینے کا پانی دستیاب ہو۔ گھروں میں نل کنکشن کے لحاظ سے دیہی بھارت میں ہونے والا یہ خاموش انقلاب ’نیو انڈیا‘ کے تئیں کیے جا رہے کاموں کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

آفاقی رسائی حاصل کرنے کے بعد، اب ریاست کا منصوبہ سینسر پر مبنی ڈیلیوری مانٹرنگ سسٹم حاصل کرنے کا ہے جس سے باقاعدہ اور طویل مدت کی بنیاد پر ہر ایک دیہی گھرانے کو دستیاب کرائے جانے والے پانی کی فراہمی کے عمل یعنی وافر مقدار اور تجویز کردہ معیار میں پینے کے پانی کی نگرانی کی جا سکے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6256

 

 

 


(Release ID: 1663433) Visitor Counter : 301