محنت اور روزگار کی وزارت

مرکزی لیبر سکریٹری جناب اپوروا نے ای پی ایف او کے استثنائی والے اداروں کے لئے زیادہ منتقلی کی سہولت کا آغاز کیا

Posted On: 09 OCT 2020 7:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 09 اکتوبر 2020سکریٹری (محنت و روزگار)، آئی اے ایس ، جناب اپوروا  چندر نے 7 اکتوبر 2020 کو ای پی ایف او صدردفاتر کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر واحد ادائیگی کے توسط سے مستثنی ٹرسٹوں سے ای پی ایف او کو بڑی تعداد میں فنڈ اور ڈاٹا کی منتقلی کی سہولت کا آغاز کیا۔ اس سے مستثنی اداروں کے لئے فنڈ کی منتقلی کی رفتار بڑھا کر کاروبار کرنا آسان بنانے کے عمل میں بہتری واقع ہوگی۔

ای پی ایف او نے واحد ادائیگی کے توسط سے مستثنی اداروں سے ای پی ایف او کو بڑے فنڈ کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مستثنی ادارے ایسے ادارے ہیں، جنہیں ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے سیکشن 17 کے تحت استثنائی دی گئی ہے اور ای پی ایف او کی تمام شرائط کی انتظام کاری کرتے ہیں۔ ایک رکن کے مستثنی سے غیر مستثنی اداروں میں روزگار حاصل کرنے پر اس کی پہلے کی جمع پونجی کو ای پی ایف او میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ابھی تک مستثنی اداروں کو ایک ایک ادارے سے منظوری لینی ہوتی تھی اور فنڈ منتقلی کرنی ہوتی تھی۔ روزانہ کئی ملازمین کی فنڈ منتقلی انجام دینے والے بڑے اداروں کے لئے یہ کام بہت بوجھل تھا اور اس میں کافی وقت صرف ہوتا تھا۔ نئی سہولت کے تحت مستثنی ادارے واحد ادائیگی کے توسط سے متعدد اراکین کے لئے بڑی تعداد میں ڈاٹا اور فنڈ کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ اس پہل سے ای پی ایف او کے 1500 مستثنی اداروں کو فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ای پی ایف او اور مستثنی اداروں کے درمیان ہونے والے تمام لین دین پہلے ہی الیکٹرانک کر دیے گئے ہیں، جس سے پیسوں کی منتقلی میں تاخیر اور میلاپ سے متعلق مسائل بھی ختم ہوگئے ہیں۔ کسی رکن کے غیر مستثنی اداروں میں ملازمت حاصل کرنے کی صورت میں ای پی ایف او الیکٹرانک وسیلے سے مستثنی  اداروں کے بینک کھاتے میں فنڈ کی منتقلی کردیتا ہے اور ادارے کے لاگ اِن میں لین دین کی تفصیل فراہم کرا دی جاتی ہے۔ اس سے مستثنی ادارے اپنے زیر نگرانی رکن کے کھاتے میں تیزی سے فنڈ منتقل کرنے کے اہل بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، مستثنی اداروں کو الیکٹرانک وسیلے سے پنشن فنڈ تعاون کی ترسیل زر کے لئے اپنا ماہانہ ریٹرن اور الیکٹرانک چالان ۔ کم۔ ریٹرن (ای سی آر) داخل کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے، جس سے پریشانی سے مبرا طریقے سے تعمیل کی سہولت حاصل ہوتی ہے۔

ای پی ایف او صدر دفتر کے دورے کے دوران سکریٹری (محنت و روزگار) کے ذریعہ شروع کی گئی ایک اور پہل قدمی سے اس کے اراکین امنگ ایپ کے ذریعہ ایمپلائز پنشن اسکیم 1995 کے تحت اسکیم سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے خواستگاری کے اہل ہو جائیں گے۔ اسکیم سرٹیفکیٹ ان اراکین کو جاری کیا جاتا ہے جو اپنا ای پی ایف تعاون تو نکال لیتے ہیں، تاہم ریٹائرمنٹ کی عمر میں پنشن فوائد حاصل کرنے کے لئے ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

امنگ ایپ کے توسط سے اسکیم سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دینے کا عمل آسان ہونے سے اب اراکین کو خصوصی طور پر کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دورمیں جسمانی طور پر یا کاغذی طریقےسے درخواست دینے کی غیر ضروری پریشانیوں سے بچنے میں مدد حاصل ہوگی۔ اس سہولت سے 5.89 کروڑ سے زائد اراکین کو فائدہ حاصل ہوگا۔

جناب اپوروا چندر نے یکم اکتوبر 2020 کو محنت و روزگار وزارت میں سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے۔ ای پی ایف او کے پہلے دورے کے دوران سینٹرل پرووِڈنٹ فنڈ کمشنر ، آئی اے ایس جناب سنیل برتھوال اور ای پی ایف او کے دیگر سینئر افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔ سکریٹری (محنت و روزگار) نے مہاماری کے اس دور میں اراکین کوبلا روک ٹوک خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ای پی ایف او کے ذریعہ کی گئیں اہم پہل قدمیوں کا جائزہ لیا۔

****

 

 



(Release ID: 1663399) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu