سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کووڈ کے باوجود این ایچ اے آئی نے پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے مالی سال 21-2020 کی پہلی شش ماہی کے دوران 60 فیصد زیادہ لمبائی کے پروجیکٹوں کو منظوردی
Posted On:
07 OCT 2020 7:24PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت قومی شاہراہوں کے بھارتی اتھارٹی، این ایچ اے آئی نے رواں مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 1330کلو میٹر طویل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی کے دوران اب تک مالی سال 20-2019 کے دوران 828 کلو میٹر سے 1.6 گنا زیادہ اور مالی سال 19-2018 میں 373 کلو میٹر سے 3.5 گنا زیادہ طویل سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے این ایچ اے آئی نے زمین کو تحویل میں لینے، افرادیت کو منتقل کرنے کے کام کا تقریباً 80 سے 90 فیصد کام پہلے ہی مکمل کرلیا ہے اور جنگلات اور ماحولیات کی اتھارٹیوں سے ضروری منظوری بھی حاصل کرلی ہے۔
این ایچ اے آئی کے بیان کے مطابق اپریل سے ستمبر 2020ء کے دوران اس نے40 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس میں 1330 کلو میٹر طویل سڑکوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ان 40 پروجیکٹوں کی لاگت 47289کروڑ روپے ہیں، جس میں سول کام ، زمین کی خریداری اور تعمیر سے پہلے سے دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ این ایچ اے آئی نے رواں مالی سال کے دوران 4500کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس ہدف سے آگے بڑھ جائے گی۔
این ایچ اے آئی کاروبار میں آسانی میں اضافہ کرنے اور تمام فریقوں کے ساتھ کام کے تعلقات کو بہتر بنانے میں سہولت پیدا کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔حال ہی میں این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں کو بہتر بنانے کے لئے مختلف صنعتی اداروں کے ذریعے کی گئی سفارشات کو نافذ کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔این ایچ اے آئی سڑک سیکٹر میں بولی لگانے والوں کے اعتماد کو مستحکم کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔
مارچ 2020ء میں این ایچ اے آئی نے آن لائن ادائیگی کے ذریعے 10ہزار کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دفتر بند رہنے کی وجہ سے کوئی ادائیگی التوا میں نہ رہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایچ اے آئی نے خوانچہ فروشوں کو 15 ہزار کروڑ سے زیادہ روپے تقسیم کئے ہیں۔ٹھیکے داروں کے لئے نقد رقم کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر ماہانہ ادائیگی جیسے اقدامات کئے ہیں۔ اس طرح کی اصلاحا ت کے نتیجے میں نہ صرف سڑک سیکٹر کے فروغ پر اثر پڑے گا ، بلکہ قومی تعمیر اور بھارتی معیشت کے فروغ میں بھی اہم رول ادا کرے گا۔
********
م ن۔وا۔ن ع
(U: 6178)
(Release ID: 1662630)
Visitor Counter : 160