ریلوے کی وزارت

کابینہ نے کولکاتا شہر اور ارد گرد کے شہری علاقوں کے لیے ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کے لیے ترمیم شدہ لاگت کو منظوری دی


پروجیکٹ کے کل راستہ کی لمبائی 16.6 کلومیٹر ہے، جس میں 12 اسٹیشن ہیں

اس پروجیکٹ کو کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو ریلوے کی وزارت کے ذریعے ایک سی پی ایس ای ہے

پروجیکٹ سے آمد و رفت میں آسانی ہوگی، شہری رابطہ بڑھے گا اور لاکھوں یومیہ مسافروں کو آرامدہ سفر کی سہولت حاصل ہوگی

پروجیکٹ کے مکمل ہونے کی تخمینہ لاگت 8575 کروڑ روپے اور اس کے مکمل ہونے کی متعینہ تاریخ دسمبر، 2021 ہے

Posted On: 07 OCT 2020 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 07 اکتوبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کولکاتا ایسٹ ویسٹ کوریڈور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے ترمیم شدہ تخمینہ لاگت کو منظوری دے دی ہے۔

 

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

 

  • اس پروجیکٹ کو کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جو ریلوے کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے۔
  • پروجیکٹ کی تخمینہ مکمل لاگت 8575 کروڑ روپے ہے۔ اس میں سے ریلوے کی وزارت نے 3268.27 کروڑ روپے، مکانات اور شہری ترقی کی وزارت نے 1148.31 کروڑ روپے شیئر کیے ہیں اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) نے 4158.40 کروڑ روپے کا قرض دیا ہے۔
  • 5.3 کلومیٹر لمبا ایلی ویٹیڈ کوریڈور پہلے ہی 14.02.2020 سے چل رہا ہے۔
  • آگے کے 1.67 کلومیٹر پر 05.10.2020 کو کام شروع کیا گیا ہے۔
  • مکمل پروجیکٹ کے پورا ہونے کی متعینہ تاریخ دسمبر 2021 ہے۔

 

گہرا اثر:

 

میگا پروجیکٹ کولکاتا کے کاروباری ضلع کے درمیان مغرب میں ہوڑہ کے صنعتی شہر اور مشرق میں سالٹ لیک سٹی کے درمیان ایک محفوظ، قابل رسا اور آرامدہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ کے طور پر مؤثر ٹرانزٹ کنیکٹویٹی کی تعمیر کرے گا۔ پروجیکٹ سے آمدورفت میں آسانی ہوگی اور شہر کے باشندوں کے لیے نقل و حمل کا ایک محفوظ ذریعہ دستیاب ہوگا۔ یہ کولکاتا شہر کو ایک اقتصادی، مؤثر اور ماحولیات دوست ٹرانزٹ حل فراہم کرے گا۔ یہ کولکاتا علاقے کے بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ کے مسئلہ کو حل کرے گا جس سے آمدورفت میں کم وقت لگے گا اور پیداواریت اور ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

یہ انٹر چینج ہب کی تعمیر کے ذریعے نقل و حمل کے متعدد ذرائع جیسے میٹرو، مضافاتی ریلوے، کشتیوں اور بس ٹرانسپورٹ کو مربوط کرے گا۔ یہ لاکھوں یومیہ مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ کے آسان اور آرامدہ نظام کو یقینی بنائے گا۔

 

پروجیکٹ کے فائدے:

 

  • ایک محفوظ، مؤثر اور ماحولیات دوست ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچانا
  • آمدورفت کے وقت میں کمی
  • ایندھن کی کم کھپت
  • سڑک کے بنیادی ڈھانچے پر مجموعی اخراجات میں کمی
  • آلودگی اور حادثات میں کمی
  • ٹرانزٹ کی جانب مائل ترقی (ٹی او ڈی) کو فروغ
  • کوریڈور میں لینڈ بینک کی قیمت میں اضافہ اور اضافی مالیت پیدا کرنا
  • نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا
  • ’’آتم نربھر بھارت‘‘ اور ’’لوکل فار ووکل‘‘ کے جذبہ کو شامل کرنا۔

 

پس منظر:

 

کولکاتا ایسٹ-ویسٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کولکاتا شہر اور ارد گرد کے شہری علاقے کے لاکھوں یومیہ مسافروں کی مسلسل ترقی کے لیے ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے۔ یہ ریل پر مبنی عوامی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے ذریعے کولکاتا، ہوڑہ اور سالٹ لیک میں بلا رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا۔ یہ انٹر چینج ہب کی تعمیر کے ذریعے نقل و حمل کے متعدد ذرائع جیسے میٹرو، مضافاتی ریلوے، کشتیوں اور بس ٹرانسپورٹ کو مربوط کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں ہُگلی ندی کے نیچے سرنگ سمیت 16.6 کلومیٹر لمبے میٹرو ریل کوریڈور کی تعمیر کا تصور کیا گیا ہے جو کہ ہوڑہ اسٹیشن کے ساتھ ساتھ کسی بڑی ندی کے نیچے بھارت میں پہلا ٹرانسپورٹیشن ٹنل ہے، جو بھارت میں سب سے گہرے میٹرو اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔

 

                                           **************

 

م ن ۔ ق ت   

U: 6157



(Release ID: 1662564) Visitor Counter : 123