شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیرڈاکٹر جتندر سنگھ نے کورونا کے بہتر انتظام کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کے کردار کے ستائش کی


میگھالیہ کے وزیر صحت جناب ای ایل ہیک نے کووڈ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کےلئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 07 OCT 2020 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اکتوبر  2020/ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر ، عملے،عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور  کی وزارت کے  وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ کے بہتر انتظام کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کی ستائش کی ہے، جس کے سبب تمام خطے کے لوگوں نے متعلقہ  ریاستی حکومتوں کے ساتھ  ساتھ  شہری  سماج کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر جانبدار ایجنسیوں کے ذریعہ کئے گئے ملک گیر سروے میں بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

شمال مشرقی خطے کی  ترقی کے   وزیر نے میگھالیہ کے وزیر صحت جناب  اےایل ہیک سے ملاقات کےد وران یہ تبصرہ کیا۔  جناب ہیک نے کووڈ سے متعلق  مختلف امور پر  گفتگو کے لئے  جناب سنگھ سے ملاقات کی۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ وبا کو پھیلنے سے روکنے  اور موجودہ صحت نظاموں کومضبوط بنانے کے لئے وبا کی  شروعات کے وقت سے ہی مثبت قدم اٹھانے  کے میگھالیہ حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ   یہ کوئی   چھوٹی کامیابی نہیں ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران، شمال مشرقی کی 8 ریاستوں میں سے تقریباً 5 ریاستیں کورونا سے آزاد رہیں ، اور کورونا انفیکشن معاملے تبھی پائے گئے جب عوامی تحریک شروع ہوگئی۔

شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے وزیر نے بتایاکہ جس طرح گزشتہ 6 برسوں میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کےایک ماڈل کی شکل میں ابھری تھی، وہ گزشتہ 6 مہینوں میں کورونا کے موثر انتظام کے لئے  بھی  ایک ماڈل کے شکل میں ابھری ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ  جبکہ  شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت نے آغاز میں ہی شمال مشرقی ریاستوں حکومتوں کو  لاک ڈاؤن  سے پہلے ہی 25 کروڑ روپے دستیاب کرائے تھے، شمال مشرقی ریاستیں بھی موثر اقدامات کرنے میں تیار تھیں۔ اس کے بارےمیں ،انہوں نے کم سے کم  تین شمال مشرقی  ریاستوں کی جانب سے  انفیکشن بیماری والے   اسپتالوں کے  قیام کے بارے میں ملی تجاویز کے بارے میں گفتگو کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دکھائے ہوئے راستے پر شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر  اور لداخ آپس پاس کے علاقو ںمیں بروقت وافر مقدار میں  آکسیجن کی سپلائی  کی گئی۔وینٹی لیٹروں کے موثر نظا م اور آپریشن سے یہ یقینی   بنایا گیا کہ شمال مشرقی ریاستوں سے کسی بھی مریض  کی ایک بھی شکایت نہیں تھی کہ  وہ آکسیجن کی غیر دستیابی کی وجہ سے تکلیف میں تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شہری سماج کو خصوصی طور پر خواتین کے امدادی گروپوں (سیلف ہیلپ گروپ) کے رول کی  ستائش کی۔ جنہوں نے لاک ڈاؤن کے  شروعاتی مرحلے میں دن رات کام کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے تا کہ فیس ماسک  کی نہ صرف وافر تعداد میں ہو، بلکہ   مختلف قسمیں  اورڈیزائن میں بھی دستیاب ہوں۔

وزیر صحت جناب اے ایل ہیک نے  ریاستی حکومتوں کے تئیں آشا کارکنان اور آنگن واڑی کارکنان کے ذریعہ فراہم کی گئی۔قابل تعریف خدمات سے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو آگاہ کرایا۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ   شمال مشرقی  علاقہ  گزشتہ  6 برسوں میں ترقی کے ماڈل کی شکل میں ابھرا ہے ،  ساتھ ہی  گزشتہ   6 مہینوں میں   یہ کورونا  وبا کی  موثر  انتظام کے لئے  بھی ایک ماڈل کے طور پر ابھرا ہ ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6169


(Release ID: 1662559) Visitor Counter : 144