ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جنگلی جانوروں کا ہفتہ وہ موقع ہے جب اس عہد بندگی کی تصدیق کی جاتی ہے کہ جنگلی جانور اور انسان ایک دوسرے کے ساتھ پُرامن طریقے سے بقائے باہمی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ  رہ سکتے ہیں:وزیر اعظم نریندر مودی

Posted On: 06 OCT 2020 9:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک اب پروجیکٹ لائن (ببرشیر) اورپروجیکٹ ڈولفن  جیسے  اپنے ڈیڈیکیٹڈ  پروجیکٹوں کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کے تحفظ کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پروجیکٹ ٹائیگر اور پروجیکٹ ہاتھی کی  کامیابی کے بعد مذکورہ پروجیکٹ کے ذریعے ان نایاب جنگلی جانوروں کے تحفظ کی کوششیں کررہا ہے۔ جنگلی جانوروں کے ہفتے موقع پر ایک تحریری پیغام میں جناب مودی نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ، تاکہ ان پروجیکٹوں سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امن اور عدم تشدد کے پیامبر مہاتماگاندھی کی سالگرہ اور جنگلی جانوروں کے ہفتے کی سالگرہ کا ایک ساتھ رونما ہونا ایک ایسا مثالی موقع ہے، جب اس  عہد بندگی کی تصدیق ہوتی ہے کہ جنگلی جانور کے تحفظ اور تمام زندہ رہنے والے لوگ بقائے باہمی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج  جنگلی جانوروں کے لئےتحفظاتی علاقوں  کے زبردست اور وسیع نیٹ ورک کے ساتھ جنگلی جانوروں کے تحفظ کی سمت عہد بستگی اسی طرح مضبوط ہے جیسے پہلے تھی۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی حساس زون ایک جامع مدد فراہم کرتے ہیں اور نیشنل پارکس اور جنگلی جانوروں کے رہنے کی جگہوں کے اطراف ایک بفر کے طورپر کام کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس طرح کے بہت سے زون نوٹیفائی کئے گئے ہیں، تاکہ جنگلی جانوروں کے لئے دستیاب  جگہ کو بڑھایا جاسکے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک نے ایشیائی نسل کے ببر شیروں کی  آبادی  سے متعلق آخری میٹنگ کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیروں کی آبادی دوگنا کرنے کے عزم کو کافی پہلے ہی پورا کرلیا گیا ہے۔

پلاسٹک کچڑے کے بندوبست کو خصوصی توجہ دینے کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان پلاسٹک کےاستعمال کو ترک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وہ فروغ پانے والے حیاتیاتی تنوع کے ساتھ پائیدار ترقی کے لئے بہت چھوٹی پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے تئیں پرعزم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل ہونے والے پرندوں اور جانوروں کے تحفظ پر زور دے رہا ہے،کیونکہ ہندوستان ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل ہونے والے پرندوں اور جنگلی جانوروں کی ایک قدرتی آماجگاہ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے 2.4فیصد رقبے کے اندر دنیا کی انسانی آبادی کا 17 فیصد آباد ہے اور ملک کی ترقی کی ضرورتیں بہت اہم ہے۔ البتہ جناب مودی نے کہا کہ ملک اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ جنگلی جانوروں اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ یکساں طورپر ضروری ہے۔

 

********

م ن۔ح ا۔ن ع

 (U: 6142)



(Release ID: 1662262) Visitor Counter : 670