سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بنیادی سائنس کے لیے ایس این بوس قومی مرکز کے سائنسدانوں نے پیٹ کے پیتھوجن پیدا کرنے والے السر کا پتہ لگانے کے لیے ایک نیا بریتھ پرنٹ تلاش کر لیا ہے

Posted On: 03 OCT 2020 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03   اکتوبر ،2020   / منھ سے نکلنے والی سانس سے ان جراثیم کے پتہ لگانے میں جلد ہی مدد مل سکتی ہے جو پیٹ میں انفیکشن پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے مختلف قسم کا پیٹ درد ہوتا  اور اصل میں پیٹ کے کینسر کی بیماری ہو جاتی ہے۔ سائنسدانوں نے ان جراثیم کی جلد تشخیص کا ایک طریقہ تلاش کر لیا ہے ، جن سے پیٹ کا السر لاحق ہوتا ہے۔  سائنسدانوں نے بریتھ پرنٹ نام کے ایک بایو مارکر کی مدد سے یہ تشخیص کی ہے جو سانس میں پایا جاتا ہے۔

کولکاتہ کے بیسک سائنسز سے متعلق ایس این بوس قومی مرکز میں ڈاکٹر مانک پردھان اور ان کی تحقیقی ٹیم نے انسان کے منھ سے نکلنے والی سانس میں نیم وزنی پانی (ایچ ڈی او) میں ہیلی کو بیکٹر پائیلوری کی تشخیص کے لیے ایک نئے بایو مارکر کا حال ہی میں پتہ لگایا ہے۔  ایس این بوس مرکز حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے  کا ایک خود مختار ادارہ ہے ۔

ہیلیکو بیکٹر پائیلوری ایک عام انفیکشن ہے اور اگر اس کا جلد علاج نہ کیا جائے تو یہ تشویش ناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عام طور پر اس کی تشخیص روایتی انداز کی تکلیف دہ اینڈوسکوپی کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے لیے پائیوپسی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں ، جو جلد تشخیص کے لیے مناسب نہیں ہوتے۔

اس ٹیم کے تجربات سے  کسی شخص کی پانی پینے کی عادت کے رد عمل میں انسانی جسم میں منفرد نوعیت کا آئی سو ٹاپ کے لیے مخصوص پانی کے نظام کے براہ راست ثبوت کا پتہ لگتا ہے۔ تجربات سے پتہ چلا ہے کہ پیئے گئے پانی کے مختلف آئی سو ٹاپس کا ایک مضبوط رابطہ انسانی تنفس کے  عمل کے دوران  پیٹ کی مختلف بیماریوں سے ہوتا ہے۔   ٹیم نے بتایا ہے کہ جی آئی ٹریکٹ میں پانی کے غیر معمولی طور پر جذب ہونے  کی آئیسو ٹوپک نشانیہ مختلف بیماریوں کے پیش خیمے کا پتہ لگا سکتی ہیں۔

ٹیم نے پیٹ کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ایک پائیرو بریتھ آلہ تیار کیا ہے ، جسے ٹیم نے پیٹینٹ بھی کرا لیا ہے۔

 

[اشاعتی رابطہ  https://pubs.acs.org/doi/abs/10.1021/acs.analchem.9b04388

مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مانک پردھان  manik.pradhan@bose.res.inسے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 6077

 


(Release ID: 1661568) Visitor Counter : 350


Read this release in: English , Hindi , Punjabi