وزارت دفاع
بھارتی فوج سابق فوجیوں کو معیاری حفظان صحت یقینی بنانے کیلئے عہد بند
Posted On:
01 OCT 2020 6:46PM by PIB Delhi
موجودہ وبا کے بندوبست کے دوران ہمارے طبی وسائل کافی دباؤ میں ہیں۔ تاہم بھارتی فوج سابق فوجیوں کو معیاری حفظان صحت یقینی بنانے کیلئے عہد بند ہے۔ بہت سے سابق فوجی اور ان کا خاندان موجودہ وقت میں پورے ہندوستان میں فوجی اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔
ای سی ایچ ایس پالی کلینک کے ذریعے ریفر کیے جانے پر فوجی اسپتال میں علاج کے حقدار کسی بھی ای سی ایس ایچ رکن کو بھرتی کرنے سے انکار نہیں کیا جارہا ہے۔ جن ای سی ایچ ایس اراکین کو کسی بھی پینل میں شامل اسپتال میں بھرتی کرنے سے منع کیا جاتا ہے تو انہیں فوجی اسپتال میں بھرتی کیا جائیگا۔
یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ کووڈ-19 جانچ کیلئے زیرالتوا ایمرجنسی تحقیقات یا زندگی بچانے والے علاج کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ اس کے علاوہ کارڈیولوجی اور آرتھوپیڈک معاملوں کو بھی اب فوجی اسپتالوں کےعلاوہ پینل میں شامل اسپتالوں (کوڈ-19 وبا کی مدت کے لئے) میں ریفر کیاجاسکتا ہے۔
پینل میں شامل اسپتالوں کے ذریعے داخلہ دینے سے کسی بھی طرح کے انکار کے بارے میں او آئی سی پالی کلینکس اور علاقائی مراکز کو مطلع کیا جاسکتا ہے۔ دہلی این سی آر علاقے میں ای سی ایچ ایس کے رکن اِن سے رابطہ کرسکتے ہیں: جوائنٹ ڈائرکٹر (ایچ ایس) علاقائی مرکز۔1۔(9690233059) یا جوائنٹ ڈائرکٹرعلاقائی مرکز۔ 2۔ (8342092824)
************
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 6042
(Release ID: 1661225)
Visitor Counter : 101