وزارت دفاع
بھارتی فوج کو اپنی سیکولر شناخت پر فخر ہے
Posted On:
01 OCT 2020 6:48PM by PIB Delhi
پچھلے کچھ دنوں میں پاکستان کے ذریعے بھارتی فوج کے خلاف اور بالخصوص فوجی معاملات کے محکمے (ڈی ایم اے) میں تعینات سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ترنجیت سنگھ کے خلاف پاکستان حکومت کی حمایت یافتہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پر مبنی فرضی مہم چلائی گئی۔ ملک کے اندر مذہب پر مبنی اختلاف رائے پیدا کرنے میں مسلسل ناکام ہونے کے بعد پاکستان مایوس ہے۔ اب وہ بھارتی فوج میں تقسیم کی کوشش رہا ہے۔
بھارتی فوج ادارے کو بدنام کرنے کی اس مذموم کوششوں کو واضح طور سے مسترد کرتی ہے۔
ہندوستانی فوج ایک سیکولر ادارہ ہے، اور اس کے سبھی افسران اور فوجی اپنے مذہب ، ذات، نسل یا صنف سے قطع نظر قوم اور ملک کی خدمت کرتے ہیں۔
------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 6041
(Release ID: 1661222)
Visitor Counter : 215