زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پنجاب اور ہریانہ کے 8059 کسانوں سے 30ستمبر تک 1888 روپئے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر 197 کروڑ روپئے کی ادائیگی کرکے104417 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی


تملناڈو سے 46.35 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی گئی ہے، جس کی کم از کم امدادی قیمت 33 لاکھ روپئے ہے ، 29 ستمبر تک کرناٹک اور تملناڈو میں 52 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا خریدی گئی ہے

Posted On: 01 OCT 2020 7:51PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی آمد ابھی ابھی ہوئی ہے اور حکومت اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق پہلے کی طرح ہی کسانوں سے خریف فصلوں کی خریداری کم از کم امدادی قیمت پرکررہی ہے۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے دوران دھان کی خریداری 26 ستمبر، 2020 سے ہریانہ اور پنجاب میں شروع ہوچکی ہے۔30ستمبر 2020 تک ہریانہ میں 13412 میٹرک ٹن اور پنجاب 91005 میٹرک ٹن کُل ملاکر 104417 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی ہے۔ 1888 روپئے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر ہریانہ اور پنجاب کے 8059 کسانوں کو 197 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ریاستوں کی جانب سے ملی تجویز کی بنیاد پر، تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور ہریانہ ریاستوں کو خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کیلئے 14.09 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالا کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا کی مقدار بھی منظور کی گئی ہے۔

29ستمبر 2020 تک، حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 46.35 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی ہے، جس کی کم از کم امدادی قیمت 35 لاکھ روپئے ہے اور اس سے تملناڈو میں 48 کو فائدہ پہنچا ہے۔  اسی طرح آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرالا کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کی منظور شدہ مقدار کے تحت کرناٹک اور تملناڈو میں 52 کروڑ 40 لاکھ روپئے کی  ایم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا کی خریداری کی گئی ہے۔ اس سے 3961 کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

21-2020 مارکیٹنگ سیزن کیلئے کپاس کی خریداری آج سے شروع ہورہی ہے اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) آج سے ایف اے کیو گریڈ کاٹن کی خریداری کرے گی۔

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6037



(Release ID: 1661220) Visitor Counter : 105