وزارت دفاع

بھارتی فوج کے آرمی اسٹیٹک سوئیچڈ کمیونیکیشن نیٹ ورک (اے ایس سی او این) مرحلہ IV کا قیام میسرز آئی ٹی آئی کریگا


اس سے دفاعی فورسز کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھاوا ملے گا

پی ایس یو کو ہندوستانی معیشت کو رفتار فراہم کرنے کا ایک موقع ملے گا

Posted On: 01 OCT 2020 5:24PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کی طویل عرصہ سےزیر التوا مانگ کو پورا کرنے کیلئے سیکورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آرمی اسٹیٹک سوئیچڈ کمیونیکیشن نیٹ ورک (اے ایس سی او این) مرحلہIV کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔  جسے عوامی سیکٹر کی کمپنی میسرز آئی ٹی آئی  7796.39 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت پر معاہدے پر دستخط کرنے کی تاریخ سے 36 مہینے کے تنفیضی  شیڈول کے ساتھ قائم کیا جائیگا۔میسرز آئی ٹی آئی لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط یکم اکتوبر 2020 کو کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ایک حکمت عملی اور تھیٹر ایریا کمیونیکیشن نیٹ ورک ہے جو موجودہ بیک وقت ظاہر ہونے والی ٹرانسفرموڈ ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی/ ملٹی پروٹوکول لیبل سوئیچنگ (ایم پی ایل ایس) ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ کریگا۔ مواصلات کے ذریعے کے طور آپٹیکل فائبر کیبل(او ایف سی)، مائیکروویب  ریڈیو اور سٹیلائٹ کا استعمال کیا جائیگا۔

یہ پروجیکٹ کسی بھی آپریشنل منظرنامے میں بہتر بقا، جوابدہی اور اعلیٰ بینڈ ورتھ فراہم کریگا اور آئی بی / ایل سی/ ایل اے سی کے قریب نیٹ ورک کے مواصلاتی کووریج کو بڑھائے گا۔ نیٹ ورک وسطی اور مشرقی علاقوں میں دور دراز کے آپریشنل علاقوں تک اعلیٰ بینڈ ورتھ مواصلات کی توسیع کریگا اور مغربی سرحد میں بھی آگے کے مقامات تک مواصلات کی رسائی کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح یہ پروجیکٹ حساس آگے کے آپریشن والے علاقوں میں  بھارتی فوج کے مواصلاتی نیٹ ورک کو بڑھائے گا، جو بھارتی فوج کی آپریشنل تیاریوں کو، بالخصوص ایل اے سی کی موجودہ صورتحال کو دھیان میں رکھتے ہوئے، اہم فروغ مہیا کرے گا۔

علاوہ ازیں یہ پروجیکٹ تقریباً 80 فیصد گھریلو ساز وسامان کے ساتھ ہندوستانی صنعت کو بڑھاوا دیگا۔ اس پروجیکٹ میں سول کاموں پر عمل درآمد، او ایف سی کی تعمیر، ٹاور کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں اور مقامی  وسائل کے استعمال، مقامی افرادی قوت کو کام پر لگانے کے ساتھ یہ خصوصی طور سے دور دراز کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریگا جس سے نیٹ ورک کا کام پورا ہونے اور رکھ رکھاؤ کے طویل عرصے کے دوران دیہی معیشت کو تعاون اور بڑھاوا ملے گا، مقامی معیشتوں کے مقامی ساز وسامان کے فروغ میں مدد ملے گی، اور علاقے کے لوگوں کی ہنرمندی کا فروغ بھی ہوگا۔

یہ پروجیکٹ سرکاری سیکٹر کی کمپنی  میسرز آئی ٹی آئی کیلئے اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور ہندوستانی معیشت کو رفتار فراہم کرنے کا ایک بڑا موقع ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کے ہدف کو پورا کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6014



(Release ID: 1660922) Visitor Counter : 179